Img 20201017 205458

آئس کریم کی دعوت نے پاکستانی خواتین ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈال دیا

عمران عثمانی

پاکستان ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اتوار 18 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں. ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جاری ہے. وہ آتے ہی خواتین ٹیم کی باگ دوڑ سنبھال لیں گے.
ڈیوڈ لائیڈ ہیمپ آسٹریلیا میں وکٹوریہ اسٹیٹ ٹیم کے ساتھ ویمنز بگ بیش لیگ کی میلبورن اسٹارز کے ساتھ بھی 5 سال گزار چکے ہیں .
پاکستان روانگی سے قبل انہوں نے سابق پاکستان خواتین ٹیم کےہیڈ کوچ مارک کولز کے بیان کردہ تجربات کو پلے باندھ لیا ہے ۔مارک کولزکہتے ہیں کہ 2017 میں میری کوچنگ کی پہلی سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم تین میں سے دو میچ ہار گئی تھی .میں پریشان تھا کہ ایسا کیا کروں کہ حالت بدلے تومیں نے ٹیم کو آئس کریم کی دعوت دے دی اور باہر لے جانے کا فیصلہ کیا .مجھے یقین نہیں تھا کہ میں ایسا کیا کروں کہ ٹیم جیتنے لگے اور آئس کریم کی دعوت سے سب کچھ بدل جائےگا. ٹیم کا مورال ڈائون تها ، سب کچه خراب تھا ، لہذا میں نے سوچا کہ ہم بھی کچھ ایسا کر سکتے ہیں جس سے ہر ایک لطف اٹھائے۔
اگلے دن پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار جیت رقم کی۔ کولز کہتے کہ مجھے نہیں معلوم کہ پاکستانی ویمنز نے یہ کیسے کر دیا . کوئی خاص منصوبہ بندی یا ٹیم بحث یا اور کچھ خاص،کچه بھی نہیں تھا۔ ہوسکتا ہے کہ یہ صرف پاکستانی ٹیم کا ہی کمال تھا.
کولز کا یادگار دور رہا جب پاکستان نے بنگلہ دیش میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کرنے کے بعد جنوبی افریقہ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ سری لنکا کے خلاف بھی اکثر جیتنا شروع کیا۔
کھلاڑیوں نے اعتراف کیا کہ وہ غیر ملکی کوچ کے کام سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ کولز نےذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا .

اپنا تبصرہ بھیجیں