ICC Chairman,Election of ICC Chairman,ICC meet on Monday,icc cricket cha

آئی سی سی کا اگلا چیئرمین کون ؟تفصیلات آگئیں

عمران عثمانی
آئی سی سی کا اگلا چیئرمین کون ہوگا. نام یا پھر الیکشن ؟فیصلہ کل 10 اگست کو ہوگا. آئی سی سی کا اجلاس پیر 10 اگست کو ہوگا جس میں گلوبل باڈی کے اگلے چیئرمین کے لئے حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا.بھارت سے تعلق رکھنے والے سابق چیئرمین ششانک منوہر یکم جولائی سے سبکدوش ہوچکے ہیں. ان کی جگہ عمران خواجہ قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داری نبهارہے ہیں.
پیر کے اجلاس میں 2 باتیں ہونگی.
پہلی بات تو یہ کہ بلا مقابلہ چیئرمین آئی سی سی منتخب ہوجائے.
دوسری بات یہ کہ اگر بلا مقابلہ انتخاب نہ ہوسکا تو پھر الیکشن ،امیدواران،مکمل طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی جائیں گی. تاریخ کا اعلان بھی ساتھ ہوگا .
آئی سی سی چیئرمین کے لئے انگلینڈ کے کولن گریوز چند ماہ قبل تک ایک متفقہ امیدوار تھے اور بلامقابلہ انتخاب کا امکان تھا لیکن بھارتی بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی کی گہری دلچسپی سامنے آئی جس کے بعد معاملہ طوالت اختیار کرگیا. اب بھی بھارتی لابی متحرک ہے لیکن کرکٹ کھیلنے والے سنجیدہ ممالک ایک ہی وقت میں دوسرا عہدہ بھارت کو دینا نہیں چاہتے کیونکہ آئی سی سی موجودہ چیف مانو سواہنی کا تعلق بھی بھارت سے ہے.
ویسٹ انڈیز بورڈ کے سابق سربراہ بھی چیئرمین کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں. بھارتی بورڈ کے سارو گنگولی کے لئے اہم لمحہ ہوگا کیونکہ الیکشن میں جانا ان کے لئے تھوڑا عجب اور تھوڑا غضب والی بات ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں