آل ٹائم,ٹی 20,رینکنگ,پاکستان

آل ٹائم ٹی 20 رینکنگ، بگ تھری باہر،پاکستان کی 5 پوزیشنز

دبئی (کرک سین رپورٹ)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی آل ٹائم ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے سب کو پیچھے پچھاڑ دیا ہے. نمبر ون پوزیشن سمیت 5 ٹاپ 10 پوزیشن پاکستان کی جھولی میں آگری ہیں.
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ آل ٹائم ٹی 20 رینکنگ میں عمر گل پہلے نمبر پر آگئے ہیں. عمر گل کا کیرئیر اوور ہوئے وقت گزر گیا ہے. انکی ریٹنگ 857 ہے.
حیران کن طور پر بھارت کو ٹاپ 10 ریٹنگ میں شکست ہوگئی ہے اس کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا. ویسٹ انڈیز کے 2 ،نیوزی لینڈ ،افغانستان اور جنوبی افریقا کا ایک ایک بائولر آل ٹائم ٹی 20 ٹاپ درجہ بندی میں موجود ہے اس طرح انگلینڈ، آسٹریلیا؛ بھارت جو بگ تھری کہلاتے ہیں. باہر ہوگئے ہیں.
ریٹنگ کے مطابق دوسرا نمبر ویسٹ انڈیز کے سموئل بدری اور تیسرا نمبر نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری کا ہے. چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن اور 5 ویں پر افغانستان کے راشد خان ہیں. چھٹے نمبر پر پاکستان کے شاہد آفریدی،ساتویں پت جنوبی افریقا کے عمران طاہر 8 ویں سے 10 ویں تک پاکستان کے سعید اجمل، عماد وسیم اور شاداب خان منتخب ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں