انگلش ٹیم پاکستان سےپریشان، اسپن کوچ ویزا قانون کے باعث کیمپ سے باہر

مانچسٹر(کرک سین رپورٹ)

پاکستان کے اسپن اٹیک کے توڑ کے لئے انگلش کیمپ میں اب نہ توثقلین مشتاق موجود ہیں اور نہ ہی مشتاق احمد،اوپر سے پاکستانی تھنک ٹینک نے 2 اسپنرز سے کھیلنے کی بات کرکے شاید انگلش کیمپ کی نیندیں اڑادی ہیں۔اسے نیندیں اڑانا ہی کہنا درست رہے گا کیونکہ 24 گھنٹے قبل بورڈ نے پاکستان کے بیٹنگ کوچ یونس خان کے توڑ کے لئے اپنے سابق بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ کی خدمات حاصل کی ہیں.
یونس خان کے مقابلے میں انگلینڈ بورڈ بھی بیٹنگ کوچ لے آیا
اور اب اس کی امیدیں مزید اسوقت ٹوٹ گئیں جب اس نے اسپن ڈیپارٹمنٹ کے لئے نیوز ی لینڈ کے سابق آف اسپنر جیتن پٹیل کی خدمات حاصل کی تھیں مگر وہ ویزا مسائل کے سبب انگلش کیمپ کو جوائن نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے پاس جو ویزا ہے وہ پلیئر کے طور پر ہے ورک پرمٹ کا نہیں ہے بلکہ پلیئر پرمٹ کا ہے۔
انگلینڈ بورڈ نےا مید ظاہر کی ہے کہ ساری آپشن استعمال کریں گے،ذرائع کے مطابق اب انگلش کیمپ اسپن کوچنگ کے لئےرچرڈ ڈاسن کے نام پر غور کر رہا ہے،جو امیدوار بھی فائنل ہوا وہ اگلے 2 ٹیسٹ میچزکے لئے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں