Img 20201018 192125

انگلش کپتان آخرفتحیاب،آئی پی ایل میں وارنر کے تاریخی 5 ہزار رنز کے لمحات بے مزا

عمران عثمانی

آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے اور یہی نہیں بلکہ تیز ترین رنز کی تکمیل میں وہ پہلا نمبر بھی لے گئے ہیں.
ابو ظہبی میں کهیلے گئے میچ میں نائٹ رائیڈرز نے وکٹ پر 163 رنز کئے.
کپتان اوئن مورگن 34 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے.
جواب میں سن رائزرز کے جونی بیئرسٹو کے 36 پر آئوٹ ہونے کے بعد کپتان وارنر نے ذمہ داری سنبھالی. اس دوران 5 ہزار رنز بھی مکمل کئے اور میچ جتوانے میں اگر کامیاب نہیں ہوسکے.لیکن 33 بالز پر 47 کی ناقابل شکست اننگ نے میچ ٹائی کروانے میں اہم کردار ادا کیا.رائزرز ٹیم آخری بال پر درکار 2 رنز نہ کرسکی اور اننگ 6 وکٹ پر 163 تک محدود ہوگئی.
سپر اوور میں پہلی بال پر وارنر آئوٹ ہوگئے. لکی فرگوسن نے دوسری وکٹ بھی اڑاکر سن رائزرز کو 3 بالز پر 2تک محدود کردیا.
3 رنز کا آسان ہدف تھا. کپتان اوئن مورگن اور اسپنر راشد خان میں مقابلہ پڑا.مشکل ہدف بن گیا .ٹیم آخر کار بنا نقصان کے 3 رنز بناکر میچ جیت گئی.
میچ کے اصل ہیرو لکی فرگوسن رہے. جنہوں نے پہلے 15 رنز دے کر 3 اور پھر سپر اوور میں 2 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے.
نائٹ رائیڈرز نے نئے کپتان اوئن مورگن کی قیادت میں میچ جیت ہی لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں