انگلینڈ بھارت میں کھیلے گا یا نہیں،آج ہفتہ کو بگ 2کی بڑی بیٹھک،بریکنگ نیوز

انگلینڈ بھارت میں کھیلے گا یا نہیں،آج ہفتہ کو بگ 2کی بڑی بیٹھک،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

کووڈ-19کی وجہ سے انگلینڈ کا طویل ترین دورہ بھارت اس حد تک تو خطرے سے دوچار ہے کہ شاید انگلش ٹیم بھارت کی بجائے متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلے،اس سلسلہ میں آج ہفتہ کو دونوں ممالک کے بڑوں کی بیٹھک ہورہی ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو موسم سرما کےپہلے دورے کا گرین سگنل مل گیا،بریکنگ نیوز
ای سی بی کی اگلے سال کے شروع میں انگلینڈ کے دورہ بھارت کے بارے میں ضروری میٹنگ آج ہفتہ کو بی سی سی آئی سے ہونی ہے۔کرک سین ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز میں اس بات پر پہلے ہی بات ہوئی ہے کہ وانکھیڈے اسٹیڈیم کے قریب کلب آف انڈیا کے بربورن اسٹیڈیم اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں۔ اس سلسلہ میںممبئی کے ٹرائڈینٹ ہوٹل کو بائیوسیکیورببل بنایاجائے گا جو کہ وانکھیڈے اسٹیڈیم کے قریب واقع ہے۔
انگلینڈنےبھارت میں5 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں اور اس کے ساتھ محدود اوورز کی سیریز بھی ہوگی۔ اس بات کے بھی امکانات موجود ہیں کہ کچھ میچز عرب امارات یا تمام ہی وہاں ہوں۔
انگلینڈ میں اگلےسال 2 فائنل کی منظوری،حیران کن پلان سامنے آگیا
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اس موسم سرما میں 4 ممالک کا دورہ کرنا ہے،پہلے مرحلہ میں جنوبی افریقا،دوسرے میں سری لنکا،تیسرے میں پاکستان اور چوتھے میں بھارت جانا ہے،اس کے لئے تیاریاں فائنل مرحلہ میں داخل ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں