انگلینڈ میں سخت ترین شرائط کے ساتھ کلب کرکٹ شروع،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

انگلینڈ میں 11 جولائی کو کرکٹ کلب شروع ہوگئی ہے،انتہائی کڑی شرائط اور سخت ایس او پیز کے ساتھ شروع ہونے والی کرکٹ پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے،گرائونڈز میں چائے تک کی سہولت نہیں ملے گی،سوشل فاصلے کے لئے کڑی شرائط ہیں.
کرک سین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے 9جولائی کو کلب کرکٹ کی گائیڈ لائنز سب سے قبل شائع کی تھیں.
کرکٹرز مخصوص فاصلے کےساتھ فرضی ہاتھ ملانے کا اشارہ کرتے دیکھے جارہے ہیں.گرائونڈز میں ہر ایک کو اپنے اپنے سامان کے استعمال کی ہی اجازت ہے.

کلب کرکٹ گائیڈ لائنز جاری ،پاکستان سمیت تمام رکن ممالک پابند،،بریکنگ نیوز


انگلینڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کے بعد کلب کرکٹ کی گائیڈ لائنز جاری کی تھیں جس کے مطابق فیلڈ میں کرکٹرز کو ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا ،اس کا مطلب یہ ہے کہ وکٹ کیپر اور سلپ فیلڈرز کے درمیان ایک میٹر کا گیپ ضروری ہوگا،سپن بائولنگ پر کیپر عام حالات سے تھوڑا پیچھے ہوگا،دیگر فیلڈرز بھی ایک میٹر ایک دوسرے سے دور ہونگے،۔ہر میچ کے لئے 30 سے زیادہ افراد نہیں ہونگے،پلیئرز،اسٹاف ودیگر عملہ 30 کے اندر پورا کرنا ہوگا۔وکٹ پر رنز کے لئے دوڑنے والے 2 بیٹسمین ایک میٹر فاصلے مگر دونوں 2 میٹر کے اندر اندر ہونگے۔گیند چمکانے کے لئے تھوک نہیں ہوگی،پسینہ کی اجازت ہوگی۔کرکٹرز ایک دوسرے کی کوئی چیز بھی استعمال نہیں کریں گے،بیٹسمین استعمال کے بعد اپنے بیٹ کلین کریں گے،گیند اور ہاتھوں کو ہر وقت کلین رکھنا ہوگا۔کلب ہائوس،ضروریات کا سامان،کمرے،ٹوائلٹ تک کے تمام معاملات میں سوشل فاصلہ ہوگا اور ایک دوسرے کے ساتھ تبدیلی نہیں ہوگی،کلب کا منیجز ان تمام باتوں کا ریکارڈ رکھنے کاپابند ہوگا،حتیٰ کہ بیرونی روابط کا ریکارڈ بھی اسے ہی رکھنا ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں