انگلینڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی،100دن کے اندر تاریخی میچز،کرک سین کی خبریں سچ ثابت

انگلینڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی،100دن کے اندر تاریخی میچز،کرک سین کی خبریں سچ ثابت

عمران عثمانی

انگلش کرکٹ ٹیم 2005 کےبعد پاکستان کے دورے کے لئے تیار ہوگئی ہے،دورے میں 3ٹی 20 میچزکھیلے جائیں گے اور یہ دورہ اگلے100دن کے اندر ہوگا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ جنوری کے آخریا فروری کے شروع میں پاکستان کے مختصر دورے کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے۔
انگلینڈ کا ہنگامی دورہ پاکستان طے،شیڈول اور میچزکی تفصیل کرک سین پر،بریکنگ نیوز
کرک سین کایہ اعزاز ہے کہ اس نے 8اکتوبر کو یہ خبر بریک کی تھی کہ
انگلینڈ کا ہنگامی دورہ پاکستان طے،شیڈول اور میچزکی تفصیل کرک سین پر دی جارہی ہے اور یہی نہیں بلکہ جمعرات 15 اکتوبر کی شام یہ خبر بھی بریک کی تھی کہ انگلینڈ دورہ پاکستان کے لئے چارٹرڈ فلائٹ اپنے خرچ سے لے گا اور پاکستان آسکتا ہے۔
دورہ پاکستان یا کہیں اور؟انگلینڈ کا چارٹرڈ فلائٹ کا خرچ خود اٹھانے کا اعلان
انگلینڈ کا اصل دورہ 2022میں شیڈول ہے لیکن پاکستان جس نے کووڈ-19کے سخت دنوں میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا،اس نے ای سی بی سے خیر سگالی کے طور پر جوابی دورے کی بات کی تھی اور یہ دورہ اب اس لئے ممکن ہے کہ انگلش ٹیم کے جنوری میں دورہ سری لنکا اور جنوری کے آخر سے مارچ تک دورہ بھارت کے دوران 7سے 10 دن کا وقفہ موجود ہے ،اس کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔
ای سی بی نے کہا ہے کہ وہ دورے کے خواہش مند ہیں اور پاکستان کے لئے شکریہ کے طور پر محدود اوورز ٹیم کو روانہ کرنا چاہتے ہیں۔ای سی بی ترجمان کے مطابق وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے بعد اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ 2021 کے ابتدامیں پاکستان میں محدود اوورز کی سیریز کھیلنے پر تیار ہے ،ہم اس بات پر خوش ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے اور ہم اس کے لئے اپنا بھی کردار ادا کریں گے۔
ای سی بی کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی مسائل،کووڈ-19صورتحال اور بائیو سیکیور ببل کے انتظامات سمیت اہم امور پر اگلے ہفتہ بات کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں کی سلامتی وحفاظت بھی اولین ترجیح ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے بعد برطانوی نژاد پاکستانی وسیم خان جو اس وقت پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو ہیں،ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات اور ان پر تنقید کرنے والوں کے لئے بڑی شرمناک بات ہوگی کہ وسیم خان کامیاب ہوگئے ہیں،انہیں تقرری کے فوری بعد انگلینڈ کی پاکستان آمد کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا۔
امکان ہے کہ تینوں میچز لاہور یا راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور صدراتی سکیورٹی سمیت انتہائی کڑے انتظامات بھی کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں