انگلینڈ پاکستان میں کب اور کن شہروں میں کھیلےگا،تفصیلات صرف کرک سین پر،بریکنگ نیوز

انگلینڈ پاکستان میں کب اور کن شہروں میں کھیلےگا،تفصیلات صرف کرک سین پر،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان کے حوالہ سے کنفرمیشن کی خبریں کرک سین پہلے ہی دے چکا ہے،یہاں وہ یہ خبر بریک کرنے والا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے کن شہروں میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔اس سال پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے بعد ای سی بی حکام نے خیر سگالی کے دورے کی دعوت کو قبول کیا ہے کیونکہ پاکستان نے کووڈ-19کے بد ترین حالات میں انگلینڈ کا مکمل دورہ کیا اور سخت بائیو سیکیور ببل میں طویل وقت گزارا تھا۔
انگلینڈ بھارت میں کھیلے گا یا نہیں،آج ہفتہ کو بگ 2کی بڑی بیٹھک،بریکنگ نیوز
کرک سین ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انگلینڈ کو تاریخ اور شہروں کی تفصیلات بھی فراہم کر دی ہیں۔انگلینڈ کو 15 سے 20 جنوری 2021کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں تین ٹی 20 میچز کھیلنے کی دعوت دی گئی ہےلیکن اس وقت انگلش ٹیسٹ ٹیم سری لنکا میں میچز کھیل رہی ہوگی۔اس لئے تاریخ میں تبدیلی یا پھر انگلینڈ کے 2 اسکواڈز کی بیک وقت کرکٹ کھیلنے کی بات حتمی ہوگی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو موسم سرما کےپہلے دورے کا گرین سگنل مل گیا،بریکنگ نیوز
ای سی بی حکام اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے موسم گرما میں پاکستان نے انگلینڈ میں جو کرکٹ کھیلی ہے اس پر انگلینڈ پاکستان کا مقروض ہے لیکن 2021 کے شروع میں سابقہ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم نے سری لنکا اور بھارت کا بھی دورہ کرنا ہے۔
انگلینڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی،100دن کے اندر تاریخی میچز،کرک سین کی خبریں سچ ثابت
پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے،پاکستان کے سفر کے لئے کڑی شرائط نہیں ہیں اور دورہ بھی مختصر ترین ہوگا جوکہ کچھ ہی دن میں ختم ہوجائے گا اس کے مقابلہ میں انگلینڈ کے لئے سری لنکا ، بھارت حتیٰ کہ متحدہ عرب امارات جانا مشکل ترین ہے جبکہ پاکستان کا سفر کہیں زیادہ آسان ہے۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان،برطانوی سکیورٹی وفد کی آمد کا شیڈول بھی فائنل ہوگیا
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے انگلینڈ ٹیم سےریاستی سطح کی حفاظت کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اگر2022کے شیڈول دورے سے 24 ماہ قبل ہی پاکستان کا سفر کرتا ہے تو عالمی سطح پر استحکام اور پائیدار بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان واپس لانے کے معاملے میں یہ ایک اہم قدم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں