انگلینڈ,آسٹریلین کرکٹ ٹیم,پرتھ,واپسی

انگلینڈ کا دورہ کرنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے لئے پرتھ میں واپسی بند

پرتھ،ایڈیلیڈ(کرک سین رپورٹ)

انگلینڈ کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے ہی ملک کے بڑے شہر پرتھ میں داخلے کی اجازت نہیں ملی ہے،کورونا کے خوف اور نئے سخت رولز کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اپنے جہاز کو پرتھ کی بجائے ایڈیلیڈ کی جانب موڑنے پر مجبور ہوگا،اس صورتحال کی روشنی میں خوف ظاہر کیاجارہا ہے کہ پرتھ میں شیڈول افغانستان اور آسٹریلیا کا ٹیسٹ بھی شاید نہ ہوسکے اور اسے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنا پڑجائے۔
واقعہ یہ ہے کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ مکمل کرکے جمعرات کو انگلینڈ سے اپنے ملک روانہ ہورہے ہیں،بورڈ نے سوچا تھا کہ انہیں پرتھ اتاراجائے گا،جہاں کرکٹرز 14 روزہ قرنطینہ کے دوران ہلکی پھلکی پریکٹس بھی کرلیں گے لیکن ویسٹرن آسٹریلیا کی حکومت نے کڑی شرط لگادی تھی کہ پرتھ میں اترنے کا مطلب 14 روزہ مکمل قید ہوگی،ٹریننگ کی اجازت نہیں ہوگی جس کے بعد سائوتھ آسٹریلین گورنمنٹ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے ایڈیلیڈ میں 14 روزہ قرنطینہ کے ساتھ ٹریننگ کی بھی اجازت دےدی ہے ،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اگر پرتھ کے یہی اصول رہے تو افغانستان ٹیم کا نومبر میں پرتھ ٹیسٹ خطرے میں پڑسکتا ہے کیونکہ کوئی ٹیم 14 روز قید میں نہیں گزارے گی ۔ٹیسٹ کسی اورمقام پر شفٹ کرنا پڑے گا،اسی طرح میلبورن میں شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ بھی کسی دوسرے مقام لے جایا جاسکتا ہے جو بھارت کے خلاف 26دسمبر سے شیڈول ہے۔بھارتی ٹیم بھی آئی پی ایل کے بعد ایڈیلیڈ اوول میں 14 روزہ قرنطینہ و ٹریننگ کا وقت گزارے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں