انگلینڈ,دورہ پاکستان,شیڈول,میچز,کرک سین

انگلینڈ کا ہنگامی دورہ پاکستان طے،شیڈول اور میچزکی تفصیل کرک سین پر،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بہت جلد دورہ پاکستان کا امکان روشن ہوگیا ہے۔اصل دورہ پاکستان 2022میں شیڈول ہے جس میں تینوں فارمیٹ کی سیریز ہونگی لیکن اس سال پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے بعد پی سی بی نے انگلینڈ بورڈ سے خیر سگالی کے دوری کی درخواست کی ہوئی ہے۔
کرک سین ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم دسمبر کے آخر سے ٹریننگ کے لئےمتحدہ عرب امارات میں ہوگی اور اس کی بھارت کے خلاف تینوں فارمیٹ کی سیریز جنوری کے آخر سے مارچ کے وسط تک ہونی ہے لیکن بھارت میں کووڈ-19کے برے حالات کے باعث اس سیریز کے یو اے ای میں کھیلے جانے کے امکانات ہیں،ایسے میں انگلینڈ کی محدود اوورز کی ٹیم کے 4سے 5 روزکے لئے دورہ پاکستان کاامکان روشن ہوگیا ہے۔اس دورے میں چند ایک ٹی 20میچز کھیلے جاسکیں گے۔
اگر ایسا ہوا تو یہ 2005کے بعد انگلینڈ کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
ویسٹ انڈیز اور پاکستان نے 2020میں انگلینڈ کا دورہ کووڈ-19کے بد ترین حالات میں کیا تھا،دونوں ممالک کی جانب سے مطالبہ ہوا تھا کہ انگلینڈ بھی جوابی دورہ کرے،بھلے مختصر ہی کیوں نہ ہو۔
ویسٹ انڈیز کا دورہ شاید انگلینڈ کے لئے جلدی ممکن نہ ہو لیکن دبئی میں ٹیم کے ہونے کے وجہ سےپاکستان کے دورے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،دورہ جنوری کے آخر میں بھی ہوسکتا ہے اور فروری میں بھی.اس صورت میں دونوں ممالک کے ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈز الگ الگ کھیل رہے ہونگے،پاکستان اگر جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز سے فارغ ہوگیا تو اس کا ایک ہی اسکواڈ ہوگا جبکہ انگلینڈ کے 2 ہی اسکواڈ ایکشن میں ہونگے،ایک سری لنکا،بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلے گا جبکہ دوسر ااسکواڈ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں