انگلینڈ کرکٹ بورڈ کاملازم پاکستانی کرکٹر سے نسل پرستانہ سلوک پر معطل،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ایک ملازم نسل پرستی،سخت جملے بولنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے،اس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک کھلاڑی کے خلاف کلب کرکٹ کے دوران نسل پرستانہ سلوک کامظاہر ہ کیا تھا اور نسل پرستانہ جملے بولے تھے۔
پاکستان کے سابق آل رائونڈر بھی یارک شائر کائونٹی میں نسل پرستی کا شکار،سنسنی خیز انکشافات
یہ مبینہ نسل پرستی کا واقعہ 23 اگست کو ساؤتھ یارکشائر کرکٹ لیگ کے ایک میچ میں پیش آیا جو اوغٹ برج کرکٹ کلب اور ویسٹن پیرش چرچ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ ای سی بی کے ملازم چرچ الیون کے لئے کھیل رہے تھے ، ان پر ہی یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ زبان استعمال کی ہے ۔مخالف کلب نے اس پر باقی میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس پر ویسٹن پیرش چرچ کو4پوائنٹس سے بھی نوازا گیا تھا۔
اس خبر سے مزید واضح ہوا کہ واقعہ یارک شائر کرکٹ لیگ میں پیش آیا ہے جس پر اس کے سابق کرکٹر رفیق نے نسل پرستی کا الزام لگایا تھا اور اسی طرح پاکستانی سابق آل رائونڈر رانا نوید الحسن بھی الزام لگاچکے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ملازم کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں