انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو موسم سرما کےپہلے دورے کا گرین سگنل مل گیا،بریکنگ نیوز

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو موسم سرما کےپہلے دورے کا گرین سگنل مل گیا،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو موسم سرما کےپہلے دورے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔
کرک سین کا اعزاز ہے کہ وہ سب سے پہلے یہ خبر بریک کر رہا ہے کہ جنوبی افریقا میں جاری کرکٹ بورڈ کے بحران،حکومتی مداخلت ،آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے خطرے کے ہوتے ہوئے بھی وہ اپنے پڑھنے والوں کو یہ خبر بریک کر رہا ہے کہ اس موسم سرما کی پہلی سیریز کے لئے اسے گرین سگنل مل گیا ہے۔
انگلینڈ کا دورہ پاکستان،برطانوی سکیورٹی وفد کی آمد کا شیڈول بھی فائنل ہوگیا
جنوبی افریقا حکومت نےنجی طور پر انگلینڈ کے اگلے ماہ کے دورہ جنوبی افریقا کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔جنوبی افریقا حکومت نے اپنے بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کی ٹیم کے اپنے ملک میں داخلہ کے لئے ویزاجاری کر رہی ہے۔ انگلینڈکرکٹ بورڈ خود اگلے ہفتے اپنی ٹیم کے دورے کی تصدیق کرے گا۔
دورہ پاکستان یا کہیں اور؟انگلینڈ کا چارٹرڈ فلائٹ کا خرچ خود اٹھانے کا اعلان
پلان کے مطابق جائے گی ٹیم جنوبی افریقا کے شہرکیپ ٹاؤن کے ہوٹل میں10 دن گزارے گی ،اس دوران انہیں محدود اوورز کی سیریز کے لئے ٹریننگ،پریکٹس کی اجازت حاصل ہوگی ۔کرک سین یہ خبر بھی پہلے ہی بریک کرچکا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ چارٹرڈ فلائٹ کے اخراجات بھی خود ہی برداشت کرے گا۔انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں