انگلینڈ,آسٹریلیا,انٹر نیشنل کرکٹ میچ,4ممالک,ایکشن

انگلینڈ کے ساتھ آج آسٹریلیا میں بھی انٹر نیشنل کرکٹ میچ،4ممالک ایکشن میں

عمران عثمانی

دنیائے کرکٹ میں 4 ممالک کی خواتین ٹیمیں آج ایک ہی روز ایکشن میں ہونگی،اس طرح انٹرنیشنل کرکٹ کووڈ-19کے بعد اب پھر سے پہلے کی طرح پھول رہی ہے،انگلینڈ سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ ایسا تھا کہ ایک جگہ ایک سیریز ہورہی تھی اور بس اسی میچ کا انتظار رہتا تھا لیکن اب وقت بدل رہا ہے۔انگلینڈ کے بعدآسٹریلیا میں بھی کرکٹ کے انٹر نیشنل میچز شروع ہورہے ہیں۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیمیں برسبین میں آج پہلے ٹی 20 میچ میں آمنے سامنے ہونگی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8بجکر 50 منٹ پر شروع ہوگا۔مارچ کے بعد یہ آسٹریلیا میں پہلا انٹر نیشنل میچ ہوگا۔سخت مقابلے کی توقع ہے۔
دوسری جانب دورہ انگلینڈ میں موجود ویسٹ انڈین خواتین ٹیم میزبان ملک کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ آج ڈربی میں کھیلے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام 5بجے شروع ہوگا،انگلینڈ کو 5میچزکی سیریز میں 0-2کی سبقت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں