آئی پی ایل,آج,کامیابی,ناکامی,ہیٹ ٹرک

آئی پی ایل،آج کامیابی اور ناکامی میں ہیٹ ٹرک کا مقابلہ

عمران عثمانی

آئی پی ایل میں ایک ٹیم تا حال ایسی ہے کہ جس نے فتح کا کھاتہ نہیں کھولا ہے،منگل کو جب ابوظہبی میں سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم اترے گی تو اس کا یہ تیسرا میچ ہوگا اور ناکامی کی ہیٹ ٹرک سے بچنے کا چیلنج بھی الگ سے سوار ہوگالیکن اتنے نازک ترین موقع پر اس میچ میں اس کی مخالف جو ٹیم میدان میں اترے گی،اس کا مشن فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنا ہوگا،دہلی کیپیٹلز ٹیم اپنی تیسری جیت یقنی بنانے کے لئےٹف حریف بن کر سامنے آئے گی۔
آئی پی ایل ،ممبئی انڈینز سپر اوور میں ہارگئی،ویرات کوہلی پھر ناکام
دہلی ٹیم کو اس کے ٹاپ بائولرز ایشانت شرما اور آر ایشون کی خدمات حاصل نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے آخری میچ میں کیگیسو ربادا کمان کریں گے ۔سن رائرزجس کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں اور جونی بیئرسٹو جیسےہٹر اس میں موجود ہیں،جب تک وہ صحیح فارم میں نہیں آتے،بات نہیں بنے گی۔
باہمی مقابلوں کا جائزہ لیا جائے تو سن رائزرز کو دہلی پر 6-9سے سبقت حاصل ہے۔
ابو ظہبی میں 200سے زائد رنزبننا مشکل ہیں۔پھر کیگیسو رباد اجیسے بائولر موجود ہیں تو مزید مشکلات بڑھتی ہیں،انہوں نے اپنے آخری 9آئی پی ایل میچزمیں سے ہر میچ میں 2 یا اس سے زائد وکٹیں لی ہیں۔بظاہر دہلی کی ٹیم اپنی موجودہ پرفارمنس کی بنیاد پر فیورٹ ہے لیکن سن رائزرز حیدر آباد آج ابو ظہبی سے اپنا سورج روشن کرسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں