آئی پی ایل,سابق کرکٹر,خود کشی,دھونی,بیٹی

آئی پی ایل،شکست پر سابق کرکٹر کی خود کشی،دھونی کی 5سالہ بیٹی کے لئے افسوسناک دھمکی

نئی دہلی،دبئی(کرک سین رپورٹ)

بھارت میں کرکٹ جنون کتنا ہے،یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں لیکن اس میں اندھی شدت کتنی ہے،یہ بات بھارتی کرکٹرز بخوبی جانتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ آف دی ریکارڈ وہ اس کا اعتراف بھی کرتے ہیں لیکن اپنی عزت بچانے کے لئےآن دی ریکارڈ پاکستانی کرکٹرز سے الجھتے رہتے ہیں۔آئی پی ایل ایک ڈومیسٹک ایونٹ ہے،یہاں معاملہ پاکستان کا بھی نہیں ہے،اس کے باوجود چنائی سپر کنگزکے ہارنے پر اس کے کپتان اور اپنے ہیرو کے بارے میں بعض شدت پسند افراد نے وہ جملے لکھے اور کہےہیں کہ جس کا تصور بھی محال ہے۔دوسری جانب ایک کرکٹر کی خود کشی کی بھی خبر آئی ہے۔
کیرالہ کے سابق کرکٹر ایم سریش کمار نے خود کشی کرلی ہے وہ امبری کے نام سے بھی مشہور تھے ، 47 سالہ کرکٹروسطی کیرالہ کے ایک ضلع سے تعلق رکھتے تھے۔پولیس کے مطابق سریش کمار کی نعش گھر میں لٹکی ہوئی ملی ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
بھارتی دارالحکومت نے راجستھان کے ساتھ ایک اور قلعہ بھی فتح کرلیا،بریکنگ نیوز
دوسرا پریشان کن واقعہ بھی عجب رہا ہے ۔ مہندرا سنگھ دھونی کی 5 سالہ بیٹی زیواکو چنائی سپر کنگز کے کولکتہ نائٹ رائڈرز سے ہارنے پر عصمت دری کی دھمکیاں ملی ہیں۔دھونی کی اہلیہ ساکشی کو یہ دھمکیاں ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی ہیں۔ان دھمکیوں کے بعد سوشل میڈیا پر خواتین کی طرف سے غم و غصہ پایاجاتا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے اس زبان پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے جبکہ کئی بھارتی سیاستدان بھی اس پر کھل کر بولے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں