آئی پی ایل,ممبئی انڈینز,دفاع,ناکامی,آئوٹ

آئی پی ایل، ممبئی انڈینزکے لئےاعزاز کے دفاع میں ناکامی یقینی،انگلش کرکٹر آئوٹ،کچھ انکشافات

عمران عثمانی

دنیائے کرکٹ کی مہنگی ترین آئی پی ایل لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے،میدان سجنے والا ہے،شور شرابہ،بھنگڑا اور تڑکا سمیت سب کچھ بند ہے کیونکہ گرائونڈز بند ہیں اور دنیا کا ایک حصہ بھی قریب بند ہے۔کووڈ-19کی وجہ سے بھارت خود بند ہے،اس لئے اس کی اپنی آئی پی ایل اب متحدہ عرب امارات میں ہورہی ہے۔
افتتاحی میچ چنائی سپر کنگز اور دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کے درمیان کل رات کھیلا جائے گا۔گزشتہ سال ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن لاستھ ملنگا نے سپنر کنگز کے شردول ٹھاکر کوآخری اوور کی آخری بال پر آئوٹ کرکے اپنی ٹیم کو ایک رن سے سنسنی خیز فتح دلوادی تھی،اس بار ملنگا ایونٹ میں شریک نہیں ہورہے ہیں۔
کووڈ -19کی وجہ سے ممبئی انڈینز نے اس بار ڈیڑھ سال ٹرافی اپنے پاس رکھ لی ،یہ ایک اور منفرد بات ہے ۔ممبئی انڈینز کے پاس غیر ملکی پلیئرز میں کوئونٹن ڈی کاک،ٹرینٹ بولٹ اور کیرون پولارڈ شامل ہیں۔روہت شرما جیسے بڑے پلیئر کی کپتانی میں ٹیم کے پاس بھارت کے جسپریت بمراہ جیسے پلیئر بھی موجود ہیں۔
اتفاق دیکھیں کہ یہ ٹیم 4 بار 2013 میں،2015 میں ،2017میں اور 2019میں ٹائٹل جیتی،گویا اس بار اس کی باری نہیں ہے کیونکہ یہ ٹیم ہر 2 سال بعد جیتتی ہے،دوسرا اتفاق یہ ہے کہ چاروں بار اس کو چیمپئن بنوانے والے لاستھ ملنگا اس بار نہیں ہیں۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے اس ٹیم میں آنے والے کرس لین روہت شرما کے لئے اہم ہتھیار بن سکتے ہیں،اس ٹیم میں انگلینڈ کا کوئی پلیئر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں