آئی پی ایل,ممئی انڈینز,ہار,کوہلی,ناکام

آئی پی ایل ،ممبئی انڈینز سپر اوور میں ہارگئی،ویرات کوہلی پھر ناکام

عمران عثمانی

آئی پی ایل میں ایک اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔ویرات کوہلی الیون نے سخت مقابلے کے بعد ممبئی انڈینز کو سپر اوور میں شکست دے دی،یہ ایونٹ میں اس کی دوسری کامیابی بھی ہے۔میچ کا فیصلہ سپر اوور کی آخری بال پر ہوا۔
دبئی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور نے 3وکٹ پر201رنزبنائے۔کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام ہوئے اور 11بالوںپر صرف 3رنزبناسکے،پادیکل نے54،ایرون فنچ نے52رنزکئےلیکن اے بی ڈی ویلیئرز کے 24بالوں پربنائے گئے 55رنز نہایت قیمتی رہے،اسی طرح شوام دوبے نے 10گیندوں پر قیمتی 27رنزکئے۔ٹرینٹ بولٹ 24رنزکے عوض 2وکٹ لیکر کامیاب ترین گیند باز رہے۔
جواب میں ممبئی انڈینز کی اننگ کا آغاز خراب تھا،کپتان روہت شرما 8،ڈی کوک14 اوریا دھیو صفر پر پویلین لوٹ گئے۔12ویں اوور میں 78پر 4وکٹ کھونے کے بعد ممبئی ٹیم دبائو میں تھی لیکن نازک ترین موقع پر،ایشان کی کشن اور کیرون پولارڈ نے 5ویں وکٹ پر 119رنز جوڑے،2بالوں پر 5رنزدرکار تھے کہ صرف 58بالز پر 99رنزبنانے والے کشن آئوٹ ہوگئے،وہ بدقسمتی سے اپنی سنچری نہ کرسکے،24بالزپر 60رنزکی اننگ کھیلنے والےکیرون پولارڈ نے آخری بال پر چوکا لگا کر اسکور5وکٹ پر 201کردیا،میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور ہوا جس میں ممبئی انڈینز کے بلے باز بڑا اسکور نہ کرسکے اور صرف 7تک محدود رہے،جواب میں رائل چیلنجرز نے بھی آخری بال پرچوکے ساتھ ہدف حاصل کرلیا اور میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔اے بی ڈی ویلیئرز بہترین کھلاڑی قرار پائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں