آئی پی ایل,نمبر ون,نئی جنگ,امکان

آئی پی ایل میں آج نمبر ون بننے کی نئی جنگ،پھر نہلے پر دہلے کا امکان،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

آئی پی ایل میں ہفتہ کوکولکتہ نائٹ رائیڈرز اور بھارتی دارالحکومت دہلی کیپیٹلز کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے۔دو جیت اور ایک شکست دونوں کی پرفارمنس ہے،ایک پوائنٹس ٹیبل پردوسرے اور دوسری تیسرے نمبر پر موجود ہے لیکن اس میچ کی فاتح ٹیم موجودہ لیگ میں پہلی بار 6پوائنٹس کے ہندسہ کو چھوئے گی جس کا مطلب ہوگا کہ ہفتہ 3اکتوبر کے 16 آئی پی ایل میچز کے بعد ٹاپ نمبر ون پوزیشن۔
آئی پی ایل،ٹاس کی چال کامیابی میں تبدیل،چنائی کو مسلسل تیسری شکست
دونوں ٹیموں نے اپنی بائولنگ کی بنیاد پر اپنی2،2فتوحات حاصل کیں۔ پیٹ کمنز اور کاگیسو ربادا نے نائٹ رائیڈرز اور دہلی کے لئے اپنی کامیابی کی علامت بنالیا ہے ۔اتفاق سے میچ بھی شارجہ میں ہے ، جہاں اب تک کی چاروں اننگز 200 سے تجاوز کر چکی ہیں –
اس سیزن میں پہلے 13 میچز میں سے 10 میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نےکامیابی حاصل کی ہے ،شارجہ میں اس کی بھی تفریق نہیں رہی کیونکہ یہاں نہلے پے دہلا ہی پڑا ہے۔ اتفاق سے دونوں ٹیموں کو شارجہ میں پہلی بار کھیلنے کا اتفاق ہوگا۔
اہم بات یہ بھی ہے کہ بھارتی دارالحکومت آخری میچ میں پسپا ہوا تھا اور نائٹ رائیڈرز جیت کی راہ پر چلی آرہی ہے،ایک بار پھر 200کےجواب میں 201کا آکڑا پڑے گا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی،نائٹ رائیڈرز فیورٹ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں