آئی پی ایل کی حتمی ،آفیشل تاریخ آگئی،کرک سین کی ساری خبریں درست

عمران عثمانی

آئی پی ایل کی حتمی اور آفیشل تاریخ آگئی ہے،لیگ کی گورننگ کونسل نے اتوار کے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ لیگ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک عرب امارات میں ہوگی،کرک سین کو مسلسل دیکھنے والے یہ جانتے ہیں کہ 21 مئی کو یا اس سے قبل شیڈول دیئے جانے کی خبر کرک سین کے سوا کہیں نہیں تھی۔اگلی تفصیلات میں جانے سے قبل یہ جان لیں کہ
بھارت کامیاب،آئی پی ایل کا25 ستمبرسے آغاز،ورلڈ ٹی 20 موخر،،،بریکنگ نیوز وتبصرہ
کرک سین بازی لے گیا،آئی پی ایل کے متحدہ عرب امارات میں 25ستمبر سے7 نومبر تک کے شیڈول کئے جانے کی خبر بہت پہلے،سب سے آگے 21 مئی 2020 کو بریک کی تھی اور یہ لکھ کر کی تھی کہ یہ بریکنگ نیوز ہےجس کی حتمی تاریخ کرک سین بریک کر رہا ہے،اس سے قبل بھی اس حوالے سے خبریں دیں اور اس کے بعد بھی دیں کہ ایک ہفتہ پیچھے کی تاریخ کی جارہی ہے۔کوشش ہوگی کہ یہاں سب لنک پیش خدمت ہوں۔
آئی پی ایل کا دورانیہ بڑھ گیا،ایونٹ کے آغاز کی نئی تاریخ بھی لیک
اتوار کو آئی پی ایل گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر فرنچائز 24 کھلاڑی رکھ سکے گی اور کووڈ-19ٹیسٹ کی تعداد اور نہ ہی وقت کی کوئی قید ہوگی،کووڈ-19کےمتبادل لانے کی کوئی بھی کوئی قید نہیں ہوگی .
ورلڈ کپ 2023بھی ملتوی ہوگا،کرک سین کی 62روزہ پرانی خبرسچ
مطلب 11 کے 11کھلاڑی تبدیل ہونگے۔10 روز ایسے ہونگے جس میں 2 میچ ہونگے۔دبئی،ابوظہبی اور شارجہ سنٹرز ہونگے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے سہ پہر اور 7 بجے شام میچ شروع ہونگے۔53 روزہ ایونٹ آخری 2 ایڈیشن سے بھی طویل ہوگا اور یہ طوالت 3 دن کی ہے لیکن ویسے یہ آئی پی ایل تاریخ کا طویل ترین دورانیہ ہوگا ۔
پوری دال ہی کالی،بھارت نے آئی پی ایل کاشیڈول بھی سیٹ کرلیا
ایونٹ کا مکمل شیڈول پیر 3 اگست کو جاری کئے جانے کا امکان ہے،لیگ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل ہفتہ کے دوران یعنی منگل کو ہوگا ،لیگ کے آخری ہفتہ میں 3 ٹیموں کی خواتین آئی پی ایل لیگ بھی ہوگی،بھارتی بورڈ نے چین کی اسپانسرز کمپنیاں بھی برقرار رکھی ہیں جبکہ ایونٹ خالی میدانوں میں ہوگا ،اس سے قبل عرب امارات بورڈ 30 سے 50 فیصد تک تماشائیوں کو لانے کی امید ظاہر کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں