آئی پی ایل,ناکام ٹیمیں,آج,آمنے سامنے

آئی پی ایل2020کی 2ناکام ٹیمیں پہلی فتح کے لئے آج آمنے سامنے

عمران عثمانی

کولکتہ نائٹ رائیڈرزاورسن رائزرزحیدر آبادکے درمیان آئی پی ایل کا اہم ترین میچ ہفتہ کوابوظہبی میں ہورہا ہے۔یہ لیگ کا 8واں میچ ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ لیگ میں شریک 8ٹیموں میں سے ہر ایک نے فتح کا کھاتہ کھول لیا ہے لیکن سوائے ان 2 ٹیموں کے۔
ایم ایس دھونی بھارتی دارالحکومت کے سامنے بے بس،چنائی کو مسلسل دوسری شکست
سن رائزرزحیدرآباد اور نائٹ رائیڈرز تاحال فتح سے محروم ہیں ،دونوں نے ایک ایک میچ کھیل رکھا ہے اور دونوں کو شکست ہوئی ہے۔اتفاق سے موجودہ لیگ میں یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا ،دوسرا میچ ہی ہوگا۔
نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن نہایت خطرناک اسپنر ہیں لیکن اس میچ میں وہ اپنا پرانا رنگ جماسکیں گے؟اوئن مورگن،آندرے رسل اور پیٹ کمنز کواپنے شعبوں میں کچھ نمایاں کرکےٹیم کو فتح کی پٹری پر چڑھانا ہوگا۔سن رائزرزحیدر آباد جو کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں کھیل رہی ہے،ان کا سابقہ ریکارڈاس ٹیم کے خلاف کافی اچھا رہا ہے،انہوں نے 2019کے میچز میں 152 رنز بنائے۔ان کے ساتھ جونی بیئرسٹو بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں