آئی پی ایل,آخری,ناقابل شکست ٹیم,آج

آئی پی ایل2020 کی آخری ناقابل شکست ٹیم بھی آج زیر ہوجائے گی؟

عمران عثمانی

آئی پی ایل 2020 کےسیزن کا دو فتوحات کے ساتھ آغاز کرنے والی راجستھان رائلز کا مقابلہ بدھ کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہے،کیاہی اتفاق ہے کہ ایک دن قبل منگل کو ایونٹ کی ایک ٹیم دہلی کیپیٹلز 2فتوحات کے بعد تیسری فتح کی کوشش میں ایک ایسی ٹیم سے ہارگئی جس نے اس سے قبل 2شکستوں کے سوا کچھ نہیں دیکھا تھا،اس سے اگلے روز یعنی آج ایونٹ کی واحد ناقابل شکست ٹیم راجستھان رائلز کو کولکتہ کا سامنا ہے جس نے ایک میچ جیت رکھا ہے،گویا آج یا تو تمام 8ٹیمیں اپنی شکست کا مزا مکمل کرنے والی ہیں اور یا پھر راجستھان جیت کی پہلی ہیٹ ٹرک کرسکتی ہے اس نے اتوار کے روز آئی پی ایل تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب پیچھا کیاتھا ۔
راجستھان کے لئے ایک نئی بات ہوگی کہ اب شارجہ نہیں دبئی کا گرائونڈ ہے،پہلے 2 میچزمیں 216 اور 226کا مجموعہ سیٹ کرنے والی ٹیم کو یہاں اپنی حکمت عملی بدلنی ہوگی۔
آئی پی ایل،بھارتی دارالحکومت پسپا، سن رائزرز کی پہلی چمک
نائٹ رائیڈز نے اپنے دوسرے میچ میں سن رائزرز کے خلاف اچھا تعاقب کیا تھا،اوئن مورگن بھی فارم میں آگئے تھے۔آندرے رسل اور سنیل نارائن اپنا جادو جگاسکتے ہیں،اسپنرزکی جانب سے بھی اچھا اٹیک کیا جاسکے گا۔رائلز کی ٹیم اسٹیون اسمتھ کی کپتانی میں جوس بٹلر کے ساتھ مزید اچھی کمک رکھتی ہے۔
پیٹ کمنز کو ٹی 20 میں وکٹ کی سنچری کے لئے 2 شکار کی ضرورت ہے۔
آئی پی ایل،آج کامیابی اور ناکامی میں ہیٹ ٹرک کا مقابلہ
تاریخ دیکھی جائے توچند سال قبل عرب امارات میں رائلز نے میچ ٹائی اور سپر اوور ٹائی ہونے پر بائونڈری کی گنتی میں رائیڈرزکو ہرادیا تھا،2009میںبھی میچ ٹائی ہوا تھا اورسپر اوور میں رائلز ہی کامیاب رہا تھا۔
میچ میں 200کے ساتھ 201بننے کی امید ہے،مطلب تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،اسپنرز نقشہ ہی بدل سکتے ہیں،راجستھان رائلز فیورٹ ہے ،نائٹ رائیڈرز جیت سکتی ہے کیونکہ ابھی تک ایونٹ میں کچھ ایسا ہی چل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں