ایک کورونا ٹیسٹ 4کرکٹرزکو 3میچز سے باہر کرگیا

لندن(کرک سین رپورٹ)

کورونا کی وجہ سے 4کھلاڑی 3اہم ترین میچز سے باہر ہوگئے ہیں،انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ کے آخری3میچز سے 4 کھلاڑیوں کو کورونانے میدانوں سے دور کردیا ہے۔یہ 4کرکٹرز کوئی اضافی یا معمولی نہیں تھے بلکہ ٹیم کےٹاپ 4پلیئرز میں شامل تھے۔ان میں سے ایک کھلاڑی کا کووڈ-19ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس ایک مثبت ٹیسٹ سے 4پلیئرز 3میچزسے باہر ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں14روزہ قرنطینہ کرنا پڑے گا۔
اسکواڈ میں شامل میتھیو فشر ، ٹام کوہلر،کڈمور، جوش پوسڈن اور ڈیوڈ ولی کو 2روز قبل اسکواڈ سے بھی الگ کردیا گیا تھا،پیر کے روز لنکا شائر سے میچ تھا جو نہیں کھیل سکے کیونکہ ان میں سے کسی ایک کے فیملی ممبر میں کورونا کی علامات ظاہر ہوگئی تھیں اور یہ چاروں رابطے میں تھے۔
بدھ کو کووڈ-19ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
رواں سیزن میں ایسا دوسری بار ہوا ہے،پہلی بار 4روزہ فرسٹ کلاس میچ میں ایسی بات ظاہر ہونے پر پہلے دن لنچ سے قبل میچ ختم کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں