بنگلہ دیشی,کرکٹرز,سری لنکا,اپنے گھر,روانہ

بنگلہ دیشی کرکٹرزسری لنکا کی بجائے اپنے گھروں کوروانہ،دورہ التوا میں چلا گیا

عمران عثمانی

27ستمبر آگئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کی بجائے گھر بھیج دیا ہے،اس طرح سابقہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا آج سےشروع ہونے والا دورہ سری لنکا حقیقی معنوں میں التوا میں چلا گیا ہے اور دورے پر تاریکی بادل مزید گہرے ہورہے ہیں کیونکہ تاوقت کسی بھی نوعیت کا اگلا پلان سامنے نہیں آیا ہے۔
بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا مشکوک،ٹیسٹ سیریز کیوں خطرے میں ،بریکنگ نیوز
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 27 رکنی اسکواڈ کو آج 27ستمبر سے 3روزہ چھٹی دے دی ہے،کرکٹرز کو اپنے گھروں میں جانے کی اجازت ملی ہے۔ایک ہفتہ کی سخت ٹریننگ کے بعد ٹیم کوچز اور بورڈ حکام نےمشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے،بورڈ آفیشل نے بتایا ہے کہ ہمیں تاحال سری لنکا کی جانب سے متبادل پلان نہیں ملا ہے ،امید کرتے ہیں کہا گلے2سے 3روز میں کوئی پلان آجائے گا،اس کے بعد فیصلہ کریں گے،دورہ ممکن ہوا تو ٹیم اب 7سے 10 اکتوبر کے دوران سری لنکا کا سفر کرے گی۔اس سےقبل مشکل ہوجائے گا۔ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں 3ٹیسٹ میچزکھیلنے ہیں جس کا آغاز 24 اکتوبر سے متوقع ہے۔
یاد رہے کہ ٹیم نے 27 ستمبر کو روانہ ہونا تھا لیکن سری لنکا ہیلتھ منسٹری کی جانب سے 14 روزہ سخت ترین قرنطینہ کی شرط بی سی بی نے مسترد کردی تھی اور 7روزہ کی شرط قبول کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن سری لنکا بورڈ نےا س کا مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں