بنگلہ دیش,دورہ سری لنکا,ٹیسٹ سیریز,خطرے میں

بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا مشکوک،ٹیسٹ سیریز کیوں خطرے میں ،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

بنگلہ دیش جس نے دورہ سری لنکا کے آغاز کی تیاری شروع کردی ہے اور ابتدائی 27کھلاڑیوں کا اعلان بھی کردیا ہے،اس کادورہ مشکوک ہوگیا ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے بھی عندیہ دے دیا ہے کہ جو اطلاعات آرہی ہیں،اگر وہ درست ہیں تو پھر دورہ سری لنکا مشکل ہوجائے گا،پلان کے مطابق بنگلہ دیش نے 27 ستمبر کو کینڈی پہنچنا ہے اور 24 اکتوبر سے3ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا جانا ہے لیکن اب یہ دورہ شدید خطرات کا شکار ہوگیا ہے۔
کرک سین کی تحقیق کے مطابق سری لنکا کی سکیورٹی ایجنسیز اور صحت کے اداروں نے سری لنکن بورڈ کو مطلع کیاہے کہ وہ بنگلہ دیش کے دورہ سری لنکا کے لئے ایک بائیو سیکور ببل بنائے اور پھر جب کھلاڑی یہاں پہنچیں تو انہیں 14 روزہ قرنطینہ پورا کروایا جائے جس کی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ کھلاڑی 14 روز مکمل طور پر ہوٹل کے کمروں میں بند رہیں گے،انہیں باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس کے بعد بھی تمام سرگرمیاں حکومتی ہدایات کی روشنی میں سر انجام دی جاسکیں گی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو ان کڑی شرائط سے آگاہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس حوالہ سے اپنا پلان حکومتی ایجنسیوں کو بتایا ہے۔
بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا،روانگی کی تاریخ آگئی،پاکستان سے اعزاز چھن گیا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکرم خان نے تصدیق کی ہے کہ انہیں یہ کری شرائط دائیں بائیں سے مل رہی ہیں،سری لنکا بورڈ نے آفیشل آگاہ نہیں کیا،ہماری جو بات بورڈ سے طے تھی ،وہ یہ تھی کہ ہم27 ستمبر کو سری لنکا روانہ ہونگے،20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈز کے ساتھ اضافی پلیئرز کا ایک دستہ ساتھ ہوگا،ان کے اخراجات بھی ہم برداشت کریں گے،ابتدائی ہفتہ نرم قرنطینہ کا ہوگا جس میں معمولی ٹریننگ و گرائونڈ میں ورزش وغیرہ کیاجازت ہوگی اور اس کے بعد ہم اپنے اضافی اسکواڈز کے ساتھ میچزکھیلیں گے۔10 اکتوبر کے بعد سری لنکا کی ٹیموں سے 2 پریکٹس میچز ہونگے اور پھر 24 اکتوبر سے پہلا ٹیسٹ ہوگا۔
بورڈ آفیشل نے واضح اعلان کیا کہ اسی بنیاد پر تیاری ہے،ہم روانگی سے قبل اپنا قرنطینہ نماٹریننگ کیمپ لگارہے ہیں،اس میں 21 ستمبر کے بعد 3 کورونا ٹیسٹ ہونگے لیکن اگر سری لنکا کرکٹ بورڈ نے یہ شرائط رکھیں جو ہم نے ادھرا سھر سے سنی ہیں تو پھر 14 روزہ قید کاٹنا مشکل ہوگا۔ہمارے پلیئرز 14 دن مکمل ہوٹل میں 24 گھنٹے کے لئے قید نہیں ہونگے،اس شرط کو لاگو کیا گیا تو پھر یہ دورہ ممکن نہیں ہوسکے گا ۔یہ تمام باتیں دائیں بائیں سے بورڈ ترجمان نے کی ہیں لیکن دونوں ممالک کے بورڈز میں باہمی طور پر تاوقت کوئی بات نہیں ہوئی لیکن سری لنکن اداروں نے اپنے بورڈ کو 14 روزہ سخت ترین قید کی شرط بتادی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں