بنگلہ دیش,دھمکی,سری لنکن بورڈ,قرنطینہ

بنگلہ دیش کی دھمکی کام دکھا گئی،سری لنکن بورڈ کا رابطہ،قرنطینہ وقت میں کمی

عمران عثمانی

بنگلہ دیش کی سری لنکا کو دورے کے التوا کی غیر سرکاری دھمکی کام دکھاگئی،ہفتہ کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ان سے باقاعدہ رابطہ کرکے 14 روزہ قید نما قرنطینہ کی جگہ 7 روزہ قرنطینہ کی بات کی ہے،یہ بات ہمارے لئے قابل قبول ہوگی،اس لئے ٹیم شیڈول کے مطابق 27 ستمبر کو سری لنکا روانہ ہوگی۔
بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا مشکوک،ٹیسٹ سیریز کیوں خطرے میں ،بریکنگ نیوز
کرک سین نے 24 گھنٹہ قبل خبر دی تھی کہ سری لنکا کی سکیورٹی ایجنسیز اور صحت کے اداروں نے سری لنکن بورڈ کو مطلع کیاہے کہ وہ بنگلہ دیش کے دورہ سری لنکا کے لئے ایک بائیو سیکور ببل بنائے اور پھر جب کھلاڑی یہاں پہنچیں تو انہیں 14 روزہ قرنطینہ پورا کروایا جائے جس کی شرط یہ رکھی گئی ہے کہ کھلاڑی 14 روز مکمل طور پر ہوٹل کے کمروں میں بند رہیں گے،انہیں باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس کے بعد بھی تمام سرگرمیاں حکومتی ہدایات کی روشنی میں سر انجام دی جاسکیں گی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو ان کڑی شرائط سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالہ سے اپنا پلان حکومتی ایجنسیوں کو بتایا تھا،اس پر بنگلہ دیش بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ 14 روزہ قرنطینہ کی شرط کی صورت میں ہم ٹیم نہیں بھیجیں گے۔
ہفتہ کو بنگلہ دیش بورڈ کے صدر ناظم الدین نے اعلا ن کیا ہے کہ سری لنکا بورڈ نے آفیشلی مطلع کردیا ہے کہ قرنطینہ 7 روزہ ہوگا اور مکمل قید کا ہی ہوگا ،ہمیں یہ منظور ہے لیکن 14 روزہ منظور نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں