بکیز,آئی پی ایل,بائیو,سیکیور,کرکٹر

بکیز آئی پی ایل بائیو سیکیور ببل میں پہنچ گئے،کرکٹر کو پیشکش،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیر لیگ کے بائیو سیکیور ببل میں بکی پہنچ گئے ،کرکٹر سے رابطہ کرنے میں کامیاب.بی سی سی آئی نے تصدیق کر دی. بی سی سی آئی کی اینٹی کرپشن یونٹ ہائی الرٹ ہوگیا ہے ۔
بائیو سیکیور ماحول میں ہونے والے آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن میں مشکوک افراد کے لئے براہ راست کھلاڑی کے قریب جانے کے مواقع قریب ناممکن تھے ۔
بی سی سی آئی اے سی یو کے سربراہ اجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک کھلاڑی نے تصدیق کی ہے کہ اس سے رابطہ کیا گیا ہے ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس میں کچھ وقت لگے گا .
اینٹی کرپشن پروٹوکول کے مطابق کھلاڑی ،فرنچائز کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ۔ کرپٹ نیٹ ورک آن لائن سسٹم سے مدد لے رہا ہے .زیادہ تر کھلاڑی ، خاص طور پر کم عمر والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہوتے ہیں جہاں مداحوں کی آڑ میں نامعلوم افراد ان سے دوستی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جس کھلاڑی سے رابطہ کیا گیا اس نے بروقت اے سی یو کو بتادیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں