بگ تھری میں سے 2کے ٹکڑے،پاکستان سمیت 3ممالک سبب بن گئے،بریکنگ نیوز

بگ تھری میں سے 2کے ٹکڑے،پاکستان سمیت 3ممالک سبب بن گئے،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

کرکٹ تقسیم ہورہی ہے ،یا کرکٹ کے پیچھے ملک ٹکڑوں میں بٹ رہے ہیں ،کووڈ-19نے اب اکثر ٹیموں میںیہ صورتحال پیدا کردی ہے ،چنانچہ نئے سال کے آغاز میں بگ تھری میں سے 2 ملک ایک وقت میں اپنی 2 ٹیموں کے ساتھ 4مقامات پر کھیلتے دکھائی دیں گے۔
سوال ہوگا کہ کیا کرکٹ نے ملک کے ٹکڑے کردیئے؟
شاید اب ہاں۔
انگلینڈ کا ہنگامی دورہ پاکستان طے،شیڈول اور میچزکی تفصیل کرک سین پر،بریکنگ نیوز
حالیہ عرصہ میں کرکٹ کے مستقبل کی2 ممکنہ سمت واضح ہوگئی ہیں۔ پہلا اعلان آسٹریلیا سے آیا تھا ، جس نے فروری میں نیوزی لینڈ میں ٹی20 سیریز کھیلنے کا اعلان کیا ہے،اعلان تو ہوگیا مگر یہ بات بھی ساب جانتے ہیں کہ اسی دوران اسےجنوبی افریقامیں ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔
دوسرا اعلان ابھی آیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا اور بھارت کے دورے کے دوران جنوری میں پاکستان میں ٹی 20 سیریز کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ 2021 کے آغاز میں بگ تھری میں سے 2 ممالک الگ الگ بین الاقوامی اسکواڈزکے ساتھ الگ لگ سیریز کھیل رہے ہونگے۔
اب کہانی ایک اور بھی بننی ہے۔میچ ایک ہی دن ہو چاہےیک ہی دن نہ لیکن یہ بات واضح ہےکہ کھلاڑی بھی تقسیم ہوجائیں گے اور ایک فارمیٹ والا دوسری سیریز سے باہر ہوگا۔
پکچر یوں بنے گی کہ انگلینڈ بیک وقت سری لنکا اور پاکستان کا دورہ کرے گا ،ایسے میں ٹی20 کے خاص پلیئرز جوفرا آرچر ، جوس بٹلر اوربین سٹوکس ٹی 20سائیڈ میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔
آسٹریلیا ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے حال ہی میں افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میں کبھی بھی 2آسٹریلیائی ٹیمیںبنتا ،کھیلتا دیکھنا نہیں چاہتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں