بگ تھری,طاقت,آسٹریلیا,انگلینڈ,قرنطینہ

بگ تھری کی طاقت،آسٹریلیا اور انگلینڈ پلیئرز کے لئے قرنطینہ رولز تبدیل،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

یہ بھارتی کرکٹ کی طاقت ہے یا دہرے معیار کی ایک اور بڑی مثال کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی کووڈ-19رولز میں تبدیلی کردی ہے،اسےہائی کلاس سٹیٹس کہہ لیں یا پھر بگ تھری کے ایک ملک کا باقی 2 کو سلیوٹ۔
متحدہ عرب امارات میں لینڈ کرنے والے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹرز کے لئے کووڈ-19رولز تبدیل ہوگئے ہیں،جمعرات کو انگلینڈ سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ دبئی اترنے والے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے 21 کرکٹرز کے لئے رولز میں بڑی نرمی کردی گئی ہے ،یہ کھلاڑی اب 6دن کی بجائے صرف 36 گھنٹے قرنطینہ میں گزاریں گے۔
آئی پی ایل کےآفیشل نے نہایت ہی فخر سے اعلان کیا ہےکہ ساروگنگولی کی لیڈر شپ میں کام کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ نےعرب امارات کی اتھارٹیز سے کامیاب مذاکرات کرکے تمام کرکٹرز کےلئے ریلیف لے لیا ہے اوراب یہ کرکٹرز صرف 36 گھنٹے قرنطینہ میں گزاریں گے جبکہ اس سے قبل 6 دن کی شرط تھی،اس طرح قریب تمام کھلاڑی 19ستمبر سے شروع ہونے والی لیگ کے تمام میچز کےلئے دستیاب ہونگے۔
دوسری جانب انگلش کپتان اوئن مورگن،ٹام بینٹن اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو 6روزہ قرنطینہ سے گزرنا ہوگا ،یہ تینوں کرکٹرز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 23 ستمبر کے پہلے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہونگے کیونکہ ابو ظہبی نے اپنے رولز میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اگرچہ دبئی پہنچ گئے ہیں لیکن ان کی فٹنس پر کام جاری ہے جو انگلینڈ کے خلاف تینوں ایک روزہ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں