جاوید میاں داد,عمران خان,عوام سے اپیل,پاکستان کرکٹ,باہر کے لوگ

جاوید میاں داد پھر عمران خان پر برس پڑے،عوام سے کیا اپیل کردی،سنسنی خیز گفتگو

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ کرکٹ چلانے کے لئے پروفیشنل لوگوں کو لانا ہوگا،اگر کرکٹ کی فیلڈ ہے تو کرکٹ کے لئے کرکٹر ہی ہوناچاہئے اگر لکھنے پڑھنے کا کام ہے تو اس کے لئے دوسرے لوگ موجود ہیں،پاکستان کا نام اسپورٹس کی وجہ سے مشہور ہے۔ورلڈ کپ جیتے،متعدد ایونٹس جیتے،یہ ماضی کی بات ہوگئی۔اب نئے لوگوں میں کوئی کسی کونہیں جانتا۔
عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا، میں اس کا کپتان تھا،بورڈ میں جاہل بھرتی کئے،جاوید میاں داد برس پڑے
جاوید میاں داد کہتے ہیں کہ پاکستان کی اسپورٹس میں پیٹرن ازم نہیں ہے،پاکستان کی ٹیموں کو باہر کے لوگ چلارہے ہیں۔
جاوید میاں داد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جب باہر بیٹھے تھے تو کہتے تھے کہ یہ بکا ہوا ہے اور وہ ہوگیا ہے،اب تو آپ آگئے ہیں،تو کیا باہر کی دنیا پاکستان کی کرکٹ چلائے گی،شرم آنی چاہئے۔ایک وقت میں پاکستان کھیلوں میں نمبر ون تھا،اب تمام ٹیمیں کون چلا رہا ہے۔
جاوید میاں داد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان چیزوں پر آواز اٹھائو،ورنہ پاکستانیوں سے ووٹ مت مانگو،جنہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے،ان کو روڈز پر بھوکا مار رہے ہو۔پھر بات کرتے ہو،میرا دماغ کیوں گھماتے ہو،میرا دماغ گھوم جاتا ہے۔میں پاکستانی ہوں،میرے اندر غلط باتیں نہیں درست باتیں آتی ہیں۔
جاوید میاں داد نے عمران خان سے معافی مانگ لی
جاوید میاں داد نے پھر نام لئے بغیر کہا کہ ووٹ پاکستانیوں سے مانگتے ہو،لوگ باہر سے لاتے ہو،کیا تمہارے پاس پاکستانی نہیں ہیں کیا؟اگر نہیں ہیں تو آپ بتائو کہ نہیں ہیں۔مجھ سے کرکٹ کی بات کیا پوچھوگے،جائو ان سے پوچھو جو باہر سے لائے گئے ہیں ۔بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں،پھر ہم سے ٹیکس مت مانگو۔
جاوید میاں داد نے کہا کہ ٹیکس ہم دیں اور ہمارے پیسے تم باہروالوں کو دو،واہ!بہت اچھا پاکستان،پاکستان زندہ آباد کیسے ہوگا۔یہاں جینا اور مرنا پاکستان کے لئے ہے۔سارےپاکستانی کھڑے ہوجائیںباہر کے لوگوں کے خلاف،ذمہ داری پاکستانی کو دینی چاہئے،جس نے جوانی باہر گزاری ہے،اسے ذمہ داری دینےکا کیا مقصد ہے،اسے کیسے علم ہوسکتا ہے۔
جاوید میاں داد نے چند دن قبل بھی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی میں نااہل لوگ لائے گئے،اس کے چند روز بعد انہوں نے معافی مانگی تھی لیکن بدھ کی صبح انہوں نے ایک بار پھر اپنے یوٹیوب چینل پر دوبارہ پہلے والی بات کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں