حیرت انگیز,ناقابل یقین,بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ,بھارت کو آنکھیں دکھادیں,بریکنگ نیوز

حیرت انگیز،ناقابل یقین،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت کو آنکھیں دکھادیں،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت کو آخر آنکھیں دکھا ہی دیں۔آئی سی سی چیئرمین کی تقرری میں تاخیر،بھارتی بورڈ کی پالیسی،پی سی بی چیئر مین احسان مانی کی تازہ ترین گفتگو کے تناظر میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا یہ اقدام اسی تناظر میں دکھائی دے رہا ہے۔
آئی سی سی کا اگلا چیئرمین کون؟پکچر واضح،بھارت کی شکست یقینی،بریکنگ نیوز
واقعہ یہ ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک ایسے وقت میں اپنے کھلاڑی کو آئی پی ایل کا این اوسی دینے سے انکار کیا ہے جب لیگ میں شامل فرنچائزز معذرت کرنے والے پلیئرز کی جگہ پر کرنے کے لئے مشکل میں ہیں،بھارت کے زیر انتظام دنیا ئے کرکٹ کی سب سے مہنگی ترین لیگ آئی پی ایل کا اس مرتبہ 19ستمبر سے عرب امارات میں آغاز ہورہا ہے جس میں بھارت کے اپنے کھلاڑیوں سریش رائنا،ہر بھجن سنگھ سمیت غیر ملکی پلیئرز نے بھی شرکت سے انکار کا آغاز کردیا ہے،سری لنکا کےلاستھ ملنگا اس کی بڑی مثال ہیں۔
احسان مانی نے آئی سی سی کے پول کھول دیئے،بگ تھری کی مخالفت ،سنسنی خیز انکشافات،بریکنگ نیوز
آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رئیڈرز نے بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان سے رابطہ کیا تھا اور انہیں اس سال کی لیگ کی پیش کش کی ہے لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے این او سی دینے سے انکار کردیا ہے،بورڈ آفیشل اکرم خان کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم نے اکتوبر،نومبر میں سری لنکا کادورہ کرنا ہے،اس لئے ہم اپنے اہم کھلاڑی کو لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
یہاں یہ واضح ہوتا چلے کہ مستفیض الرحمان مارچ 2019سے بنگلہ دیش کے لئے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے ہیں ۔2019ورلڈ کپ میں 20 وکٹیں لینے والے پیسر ملکی محدود اوورز کی کرکٹ ہی کھیل رہے ہیں۔بنگلہ دیش کا موجودہ سری لنکا کا دورہ ٹیسٹ سیریز پر بنیاد رکھتا ہے جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔اس طرح ٹیسٹ دورے کو بنیاد بناکر ایسے کرکٹر کو این اوسی دینے سے انکار کرنا جو کھیل ہی محدود اوورز کی کرکٹ رہا ہے،اچھنبے،حیرانی اور دال میں کچھ کالا ہے کی نشاندہی کرتا ہے۔
مستفیض الرحمان نے 2018میں ممبئی انڈینز کے لئے آئی پی ایل میں شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں