کرکٹ جنوبی افریقہ,آئی سی سی,خط و کتابت,بورڈ

کرکٹ جنوبی افریقہ اور آئی سی سی میں خط وکتابت

دبئی (کرک سین رپورٹ)

کرکٹ جنوبی افریقہ پر کنٹرول سنبھالنے والی اسپورٹس اولمپک کمیٹی نے آئی سی سی رابطہ کرلیا.
اپنے رابطہ میں کمیٹی ہیڈ نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت نے کرکٹ بورڈ کے معاملات میں مداخلت کی ہے .
اسپورٹس کنفیڈریشن اور اولمپک کمیٹی ایک عوامی ادارہ ہے اس نےحکومتی ہدایا ت پر عمل نہیں کیا .
کرکٹ بورڈ کے معاملات میں بہتری لانے اور آئین کے مطابق کام کرنے کے لئے یہ سب کیا ہے اور معاملہ کا حل بورڈ میٹنگ سے نکالا جائے گا. کمیٹی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کے بعد امکان ہے کہ گلوبل باڈی اس پر کوئی ایکشن نہیں لے گی لیکن بورڈ حکام کمیٹی کی مداخلت کے خلاف عدالت جانے کی تیاری میں ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں