دو ممالک میں 7،7 روزہ قرنطینہ، سری لنکا کی بنگلہ دیش کو نئی تجویز

عمران عثمانی

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کی سیریز بچانے کے لئے نئی تجویز ارسال کر دی ہے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا بورڈ حکام نے ٹاسک فورس برائے صحت سے بات کرنے کے بعد درمیانہ حل نکالا ہے جس کے مطابق بنگلہ دیشی بورڈ کو یہ باور کرایا گیا ہے کہ 14 روزہ قرنطینہ بہت ضروری ہوگا. سری لنکا کے صحت کے ادارے اس پر پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں لیکن اس میں ایک ترمیم پر آمادہ ہیں.
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا بنگلہ دیش پر جھوٹے دعوے کا الزام،محکمہ صحت سے آج اہم میٹنگ
نئی تجویز کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹرز کو 2 ممالک میں قرنطینہ کہا گیا ہے. 7 روزہ قرنطینہ بنگلہ دیش اور 7 روزہ سری لنکا آمد پر کرنے کا کہا گیا ہے. بنگلہ دیشی بورڈ کو نئی پیشکش کردی گئی ہے.
سری لنکا میں قرنطینہ رولز کے مطابق کھلاڑیوں کو اب 7 دن قید کی سی حالت میں گزارنے ہونگے جس میں کمروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سری لنکا بنگلہ دیش میں بھی کرکٹرز کا قرنطینہ ایسا ہی چاہے گا اور یہ بنگلہ دیشی بورڈ پر منحصر ہوگا کہ و ە اس کو کیسے آرگنائز کرےگا.
بنگلہ دیش نے 27 ستمبر کو سری لنکا روانہ ہونا ہے جہاں دسمبر کے آخری عشرے سے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے. سری لنکا کی جانب سے سخت ترین 14 روزہ کووڈ 19 قرنطینہ رولز و شرائط کو دیکھتے ہوئے بنگلہ دیشی بورڈ نے دورہ ملتوی کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد ملکی وزیر کھیل کی مداخلت کے بعد بورڈ حکام نے یہ نیا راستہ نکالا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں