ورلڈ ریکارڈ,دهونی,خاتون

دھونی کا ورلڈ ریکارڈ خاتون کے ہاتھوں ریزہ ریزہ

عمران عثمانی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کا ریکارڈ ایک خاتون نے توڑدیا.
اتوار کو میلبورن میں آسٹریلیا و نیوزی لینڈ ویمنزٹیموں کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کی وکٹ کیپر ایلیسا ہیلی نے 92 واں شکار کیا تو وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے آگے نکل گئیں.
انہوں نے ایم ایس دھونی کے 91 شکار کے ورلڈ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا .
آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں