راجستھان رائلز,ناکام,اسٹیون اسمتھ,تعویذ

راجستھان رائلز12سال سے ناکام،انگلش کھلاڑیوں پر تکیہ،اسٹیون اسمتھ کا تعویذ،چارجنگ کا سوال

عمران عثمانی
آئی پی ایل کی ایک اور معروف ٹیم راجستھان رائلز ہے،آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کی کمان میں کھیلنے والی ٹیم اس لئے بھی ہر دلعزیز ہے کہ سمتھ جیسے کھلاڑی اس کے لیڈر ہیں ۔
آئی پی ایل 2019کی رنر اپ چنائی سپر کنگزکے لئےمسلسل تیسرا فائنل کیوں مشکل
یہ سوال مسلسل زیر گردش ہےکہ سمتھ اچھے کپتان ہیں؟ان کی قیادت میں ٹیم کی حالت بدل سکے گی،2019کا آخری ایڈیشن لے لیں جب یہ ٹیم 7ویں پوزیشن پر آئی،مطلب آخر سےسیکنڈ لاسٹ پوزیشن،تباہی کی یہ داستان اس سال بدل سکےگی؟ہر سال کی طرح دعوے جاری ہیں۔آئی پی کی 12 سالہ تاریخ میں یہ ٹیم پہلے ایڈیشن میں جیتی ،2008کو گزرے 12 سال ہوگئے ہیں۔
آئی پی ایل، ممبئی انڈینزکے لئےاعزاز کے دفاع میں ناکامی یقینی،انگلش کرکٹر آئوٹ،کچھ انکشافات
اس سال اس ٹیم نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر انحصار کیا ہے ،بڑے بڑے نام ہیں،ورلڈ کپ ہیرو بین سٹوکس،جوفرا آرچر،جوس بٹلر اور ٹام کرن ،ان کے ساتھ اوشان تھامس،ڈیوڈ ملر اور اینڈریو ٹائی غیر ملکی پلیئرز میں شامل ہیں،یہ ٹیم بھارت کی لگتی ہی کم ہے۔
سوال پھر یہی ہوگا کہ اتنی تگڑی بیٹری ٹیم کو چارج کرسکے گی؟مزے کی بات یہ ہے کہ اس کے کپتان اسٹیون اسمتھ اس وقت تک ان فٹ ہیں،سر کی چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف تینوں میچز نہیں کھیل سکے ہیں لیکن اس کے باوجود دبئی اتر چکے ہیں وہ اس سائیڈ کو پہلی بار کمان کریں گے۔بین سٹوکس کے معاملہ میں اس ٹیم کو قریب جھٹکا لگ چکا ہے ،وہ اس وقت نیوزی لینڈمیں والد کی تیمارداری میں ہیں۔انہوں نے ابھی تک شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں