راجستھان,بھارتی دارالحکومت,بین سٹوکس,روحانی طاقت,آج

راجستھان کو بھارتی دارالحکومت کے خلاف آج بین سٹوکس کی روحانی طاقت حاصل،بریکنگ نیوز

عمران عثمانی

آئی پی ایل کے آغاز میں بھارتی دارالحکومت دہلی کیپیٹلز ٹیم کو سب آسا ن لے رہے تھے لیکن ابتدائی 5میچزمیں سے 4فتوحات اور پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ امیدوار ہے اور بڑی ہی اونچی اڑان میں ہے۔
ٹیم کی کامیابی کاراز ایرون نورتج اور کیگیسو ربادا کی جوڑی ہے،اجنکا رہانے جیسا بیٹسمین بنچ پر موجود ہے لیکن مارکس اسٹوئنس انہیں آگے ہی نہیں آنے دے رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی کمٹمنٹ میں آگے ہیں۔
کنگز الیون پنجاب کو شکست،آئی پی ایل میں سن رائزرزکی باوقار فتح
جمعہ 9اکتوبر کو شارجہ میں راجستھان رائلز سے اس کی ٹکر پڑے گی۔8پوائنٹس کی ٹاپ رینک ٹیم دہلی کا مقابلہ اس وقت کی 7ویں نمبر ٹیم سے ہے جو 5میں سے صرف 2فتوحات کا ذائقہ چکھ سکی ہےلیکن اس کے لئے اطمینان بخش بات یہ ہوگی کہ آج شارجہ کا گرائونڈ میزبان ہوگا جہاں اس نے 2فتوحات اپنے نام کی ہیں۔روی چندرن ایشون سب کی نگاہوں کا مرکز ہونگے جو سب کو وارننگ دے چکے ہیں کہ وہ مینکڈ رن آئوٹ کرنے سے گریز نہیں کریں گے،جوس بٹلر ان کے درست مدمقابل ہونگے۔
انگلینڈ کا ہنگامی دورہ پاکستان طے،شیڈول اور میچزکی تفصیل کرک سین پر،بریکنگ نیوز
اتوار کو نیوزی لینڈ سےدبئی لینڈ کرنے والے انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس جمعہ کا میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ ان کا 6روزہ قرنطینہ جاری ہے لیکن وہ11اکتوبر کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنا اولین میچ کھیلیں گے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 200رنزتوجیسے اب معمول کی بات بن گئی ہے،سوال تو یہ ہوگا کہ کیا 250رنزبن سکیں گے اور اس پر دوسری باری کھیلنے والی ٹیم 251کا جواب دے سکےگی۔
ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دے سکتی ہے،دہلی ٹیم فیورٹ ضرور ہے لیکن جمعہ کی شام راجستھان رائلز کے کھلاڑی شاید بین سٹوکس کی روحانی طاقت سے مدد لے کر تاریخ رقم کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں