زمبابوے کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان کی تصدیق،کرک سین خبر سچ ثابت

ہرارے(کرک سین رپورٹ)

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے آفیشلی منظوری دے دی ہے جبکہ زمبابوین حکومت نے بھی عبوری اجازت دے دی ہے،مکمل اور واضح اعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔
کرک سین نے 11 ستمبر کو اس وقت یہ خبر بریک کی تھی جب عمومی خبریں اس بات کی تھیں کہ زمبابوین ٹیم ملتان سے دورے کا آغاز کرے گی،پی سی بی نے زمبابوےکو شیڈول بھیج دیا ہے،حتمی منظوری کے بعد اعلان اگلے ہفتہ ہوگا.
کرک سین کا اعزاز ہے کہ اس نے زمبابوے کرکٹ حلقوں سے یہ خبر حاصل کی تھی کہ دورہ پاکستان کی منظوری ہوچکی ہے،رسمی اعلان باقی ہے۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دے دی،ٹی 20 میچز ملتان میں ہونگے
منگل کو کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تایوانگوا مکوہلانی نے کہا ہے کہ ٹیم کے دورہ پاکستان کی کنفرمیشن دے رہا ہوں ،باقاعدہ اور رسمی اعلان چند گھنٹوں میں ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ہم پاکستان کا دورہ کریں گے اور سیریز کھیلیں گے۔اس طرح اس دورے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غیر یقینی کا خاتمہ ہوا ہے۔
زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی اور ایک ہفتہ کے قرنطینہ و ٹریننگ کے بعد دورے کا آغاز ایک روزہ سیریز سے کرے گی،3 ون ڈے میچز ملتان میں کروانے کی تجویز ہے اور 3 ٹی 20 میچز راولپنڈی میں ہونگے،یہ دونوں ہی مقامات پاکستان ڈومیسٹک سیزن کے قومی ٹی20 کپ کے ساتھ بائیو سیکیور ببل میں تبدیل ہونے والے ہیں۔
ملتان نے آخری بار 2008میں ون ڈے میچزکی میزبانی کی تھی،اس سے قبل یہ خبریں بھی تھیں کہ ملتان میں ٹی 20 سیریز ہوگی،پی سی بی کے حتمی اعلان کے بعد ہی سیریز کا شیڈول واضح ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں