شارجہ,سکور,برسات,متوقع,مقابلہ

شارجہ میں آج چوکوں اور چھکوں کے ساتھ اسکور کی برسات متوقع،تگڑی ٹیموں کا تگڑا مقابلہ

عمران عثمانی

آئی پی ایل میں اتوار کو ایک اور بڑے شو کی امید ہے،چوکوں اور چھکوں کی برسات متوقع ہے،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کا مقابلہ ہے۔
کنگز الیون پنجاب جسے دہلی کے خلاف سپر اوورمیں شکست ہوئی تھی اس نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 97 رنز کی باوقار کامیابی کو گلے لگا کر اپنے عزائم واضح کردیئے ہیں ۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ابوظہبی میں سن رائزرز کی بتی گل کردی،پہلی فتح
راجستھان رائلز بھی کوئی آسان سائیڈ نہیں ہے جس نے چنائی سپر کنگز کے خلاف 16 رنز سے کامیابی ایسے ہی نہیں حاصل کی تھی بلکہ اس کے اس نے 216کا مجموعہ سیٹ کردیا تھا۔
کرکٹ کا محافظ ادارہ خود کورونا کی لپیٹ میں،آئی سی سی ہیڈ کوارٹر بند،بریکنگ نیوز
کنگز الیون کرس گیل کو ابھی تک 7پردوں میں چھپائے بیٹھی ہےسوال یہ ہے کہ کیا ان کے لئے کوئی میچ ہے کہ جس میں وہ کھیلیں ،کرس گیل کو لانے کا مطلب جاری سیٹ اپ میں تبدیلی ہے کیونکہ کے ایل راہول اور مائنک اگروال نے پہلے دو میچز میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔گیل آئے بھی نکولس پورن کی قربانی دینی ہوگی۔
دوسری جانب حریف ٹیم جوس بٹلر کو میدان میں اتارسکتی ہے،اس طرح تگڑا بیٹنگ لائن دیکھنے کو ملے گا،200کا مجموعہ کوئی بعید نہیں اور جواب میں نہلے پہ دہلا پڑ سکتا ہے اور 200کا جواب 200سے دیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں