شاہد آفریدی,کے الیکٹرک,بجلی,محروم

شاہد آفریدی 22 گھنٹوں سے بجلی سے محروم،کے الیکٹرک سے دلچسپ سوال

کراچی (کرک سین رپورٹ )

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بجلی نہ ہونے کا گلہ سوشل میڈیا پر لے آئے.22 گھنٹے سے بجلی سے محروم سابق کرکٹر کی زبانی حال دل جان کر عوام بھی ان کے ساتھ مل گئے ہیں اور ان کی ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں .
شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو مخاطب کیا ہے اور کچھ یوں لکھا کہ
‏بھائی ‎@KElectricPk والو . پوچھنا تھا کے اب تو بارش بھی نہیں، اب کا نیا بہانہ بتادیں بجلی نہ ہونے کا؟ گزشتہ رات دس بجے سے لائٹ گئی ہوئی ہے اور تقریاباً بیس گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی لائٹ کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔ بجلی آتی نہیں مگر بل ٹائم سے آجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں