شعیب اختر کی تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ خطرے میں،پیسر نے دعویٰ کرڈالا

شعیب اختر کی تیز ترین ڈلیوری کا ریکارڈ خطرے میں،پیسر نے دعویٰ کرڈالا

عمران عثمانی

کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ڈلیوری کا شعیب اختر کا اریکارڈ خطرے میں چلاگیا ہے۔
آئی پی ایل میں جنوبی افریقی پیسر انریچ نورٹج نے 156 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیا گیند کی ہے کہ ان کا ذہن بھی اب تیزی سے گھوم رہا ہے،انہوں نے پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعب اختر کا تیز ترین گیند کرنے کے ریکارڈ کو ہدف بنالیا ہے اور کیوں نہ بنائیں کیونکہ انہوں نے آئی پی ایل تاریخ کی سب سے تیز ترین گیند کا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
آئی پی ایل میں دھونی الیون کو پھر شکست،بھارتی دارالحکومت کی پیش قدمی جاری
دہلی کیپٹلز کے فاسٹ باؤلر کا عزم تمام کرکٹ ایسی کوشش کرنے کا ہے جس سے تیز ترین ریکارڈ قائم ہو، یہ ریکارڈ اس وقت پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کے پاس ہے ، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2003 کے ورلڈ کپ کے دوران 161اعشاریہ 3کی اسپیڈ سے قائم کیا تھا۔
پروٹیز پیسر کہتے ہیں کہ مجھے امید ہے کہ میرے اندر ایسا بہت کچھ موجود ہے اور میں یہ کرنا چاہتا ہوں ، نورٹج نے راجستھان رائلز کے اوپنر جوس بٹلر کے خلاف تیز ترین گینداپنے پہلے ہی اوور میں کردی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں