شعیب ملک روپوش,ثانیہ مرزا نے پرواز پکڑ لی,اذہان,دبئی,ملن کہاں

شعیب ملک روپوش،ثانیہ مرزا نے پرواز پکڑ لی،ملن کہاں

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کرکٹر شعیب ملک ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ سے واپس نہیں آئے،پی سی بی کااعلامیہ یہ تھا کہ 3 کھلاڑی کائونٹی کی وجہ سے انگلینڈ میں رہیں گے اور شعیب ملک بھی انگلینڈ میں قیام کریں گے،یہ نہیں بتایا تھا کہ انگلینڈمیں کیوں قیام کریں گے۔
پاکستانی اسٹار کی پوزیشن کچھ یوں تھی کہ جون میں جب ٹیم نے انگلینڈ کے لئے روانہ ہونا تھا تو شعیب ملک کو اپنے بیٹے اور اہلیہ سےملنےکے لئے خصوصی چھوٹ دی گئی تھی،وہ ٹیم کو جوائن کرنے والے آخری کرکٹر تھے لیکن یہ چھوٹ جس مقصد کے لئے ملی تھی،اس مقصد میں کورونا آڑے آگیا اور شعیب ملک کا اپنی اہلیہ سےملنے کا پلان چوپٹ ہوگیا،پاکستانی آل رائونڈر پیا سے ملے بغیر ہی انگلینڈ جانے پر مجبور ہوئے،شایدیہی وجہ تھی وہ ٹی20 سیریز میں مرجھائے مرجھائے لگے۔
اہلیہ سے ملنے کے لئے شعیب ملک کو خصوصی چھوٹ،انگلینڈ روانگی موخر
خیر ذکرہورہا تھا کہ وہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کیوں نہیں آئے۔کرک سین نےجب جستجو کی تو علم ہوا کہ پاکستانی ٹیم کی روانگی کے وقت بھی شعیب ملک اپنی اہلیہ سے ملنے کےلئے آگے پیچھے ہوئے اور قومی ٹیم کی واپسی کے وقت بھی انہوں نے پھر یہ پریکٹس کی ہے اور انگلینڈ سیریز کے بعد سے روپوش ہیں،اس مرتبہ لگتا ہے کہ ملک کامیاب ہوجائیں گے کیونکہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی بھارت سے ہل جل کر لی ہے،دیکھیں کہ اب ان کی ملاقات کہاں ہوتی ہے؟
زیادہ خیال یہی ہے کہ یہ دبئی میں ملیں گے جہاں ان دنوں آئی پی ایل کے لئے کرکٹ اسٹارز موجود ہیں۔پہلے کی طرح ملنے میں آزادی تو نہیں ہے لیکن بہر حال ایک میلے کی رونق کا احساس تو ہے۔
اتوار کو سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اورانکے بیٹے اذہان کی ایک تصویر ہائی لائٹ ہوئی ہے جس میں ثانیہ کی خوشی دیکھنے لائق ہے اور وہ اپنے بیٹےکی جانب دیکھتے ہوئے بہت زیادہ کھکھلارہی ہیں،تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ہوائی جہازکے سفرکا آغاز ہونے کی ہے۔
ثانہ کی مسکراہٹیں یہ واضح کرنے کو کافی ہیں کہ ملن قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں