شین وارن,آئی پی ایل,منسلک,،کھیلیں گے کیا؟,راجستھان رائلز

شین وارن پھر آئی پی ایل سےمنسلک،کھیلیں گے کیا؟

دبئی (کرک سین رپورٹ)

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر شین وارن ایک بار پھر آئی پی ایل میں اپنی ٹیم سے منسلک ہوگئے ہیں،ایک وقت میں وہ راجستھان رائلز کی کپتانی کر رہے تھے لیکن اب اسی ٹیم سے پھر سے منسلک ہوگئے ہیں،اس بار ان کی دوسری ذمہ داری ہوگی۔انہیں راجستھان رائلز کا مینٹور اور خیر سگالی سفیر بنایا گیا ہے۔ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ ہیں،شین وارن ان کے ساتھ کام کریں گے۔
گذشتہ سیزن کے 7ویں نمبر کی ٹیم رائلز اس بار کامیابی کی طرف جانا چاہتی ہے اور اس کے لئے اس نے شین وارن کی خدمات حاصل کی ہیں۔
رائلز ٹیم اس سال اپنی مہم کا آغاز22ستمبر کو شارجہ میں چنائی سپر کنگز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں