عالمی نمبر ون,جنگ,انگلینڈ ہار گیا,آسٹریلیا,کلین سویپ

عالمی نمبر ون کی جنگ انگلینڈ ہارگیا،آسٹریلیا کلین سویپ سے بھی محفوظ

عمران عثمانی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ٹی 20 کی عالمی نمبر ون پوزیشن بچاگئی ہے،انگلش کرکٹ ٹیم کلین سویپ کرنے میں بھی ناکام رہی،اس طرح سیریزکے آغاز کی ٹی 20 رینکنگ پوزیشن اب بھی برقرار رہی ہے۔
سائوتھمپٹن میں منگل کی شب کھیلے گئے سیریز کے آخری ڈیڈ مگر اہم ترین میچ میں آسٹریلیا نے اپنی ٹی 20 رینکنگ کی نمبر ون پوزیشن بچالی۔اس نے انگلینڈ کو وکٹوں سے شکست دے دی،مطلوبہ 146کا ہدف3گیندیں قبل 5وکٹ پر حاصل کرلیا.مچل مارش میچ کے حقیقی ہیرو رہے.مین آف دی میچ قرار پائے.
معین علی کی قیادت میں کھیلنے والی انگلش ٹیم سیریز کے کم ترین مجموعہ تک محدود رہی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھلایا اور اسے 145تک محدود کردیا۔
معین علی کاکیچ،اسٹیون اسمتھ ایماندار؟تصویر دیکھ کر فیصلہ آپ کریں
146رنزکے تعاقب میں آسٹریلیا نے قدرے پر اعتماد آغاز کیا۔31 رنزپر ایک وکٹ اور 70 تک ایک ہی وکٹ گری تھی ۔86سے 100رنزتک عادل رشید نے گلین میکسویل 6،ایرون فنچ39 اور سٹیون سمتھ 3کو آئوٹ کرکے سنسنی پھیلا دی لیکن انگلش وکٹ کیپر سمیت متعدد فیلڈرز کے کیچ ڈراپ کرنے اور ناقص فیلڈنگ کے سبب مچل مارش اور یشٹن ایگر نے پیش قدمی جاری رکھی۔اس سے قبل میتھیو ویڈ14 اور سٹوئنز26رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔آسٹریلیا نے جب 100پر 5وکٹیں کھودی تھیں تو اسے فتح کے لئے42بالز پر 46رنزدرکار تھے لیکن مارش نے اننگ کے 16ویں اوور میں 14رنزبناکر میچ آسان کردیا،مارک ووڈ کسی طرح بھی مشکل پیدا نہ کرسکے۔
آسٹریلیا کو آخری3اوورز میں 15رنزدرکار تھے اور بیٹسمین اس بار ذمہ داری سے کھیل رہے تھے۔دونوں نے نہایت عقل مندی سے میچ مکمل کیا.آسٹریلیا کو آخری 6بالز پر ایک رن درکار تھا.آسٹریلیا نے تیسری بال پر سنگل کر کے میچ جیت لیا.مچل مارش 39 اور ایگر 16رنزبناکر ناٹ آئوٹ گئے.
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید 21رنزکے عوض 3وکٹ لے کر کامیاب ترین بائولر رہے.
عالمی نمبر ون کی جنگ،آسٹریلیا صرف 146رنزکی دوری پر
ایجز بول میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کرک سین تجزیہ کے مطابق انگلش کپتان انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکے اور انکی جگہ معین علی نے کپتانی کی۔انگلش ٹیم میں بٹلر اور مورگن کی جگہ سام بلنگز اور جوئے ڈینلی نے لی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم میں 3تبدیلیا ں کی گئیں،ڈیوڈ وارنر،کیری اورکمنز کی جگہ میتھیو ویڈ،مچل مارش اور ہیزل ووڈ کو کھلایا گیا ہے۔
انگلینڈ نے 4 پر ٹام بونٹن کی وکٹ کھونے کے باوجود 10 اوورز میں 2 وکٹ پر 76رنزبنالئے تھے اور یہاں سے 170رنزکے ہدف کی امید تھی لیکن 18رنزکے اندر سیٹ بیٹسمین ڈیوڈ میلان 21 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے،سام بلنگز4 اور ٹم بونٹن کے 2 رنز قابل ذکر نہیں تھے۔44بالز پر 55رنزبنانے والے جونی بیئرسٹو کے آئوٹ ہونے کے بعد معین علی نے 23رنزبناکر کچھ کوشش کی لیکن اسٹیون اسمتھ نے ان کا بائونڈری پر مشکل کیچ لیکر انگلینڈ کو اور خطرات میں ڈال دیا۔انگلینڈ آخری اوورز میں تیز رنز نہیں کرسکا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹ پر 145رنزبنائے۔جوئے ڈینلی نے28رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سےایڈم زمپا نے2 اور باقی تمام بائولرز نے ایک ایک وکٹ لی.

اپنا تبصرہ بھیجیں