عامر سہیل کے لئے مبارک اور مصباح الحق کے لئے شرمناک دن

عمران عثمانی

آج ہی کے دن ہرارے میں زمبابوے نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ میچ جیت کر تاریخ رقم کردی،ہرارے میں 264رنزکے ہدف میں آخری روز پاکستان 105رنزکی دوری پر تھا اور 5وکٹیں باقی تھیں لیکن ٹیم 24رنزسے شکست کھاگئی۔2001میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد زمبابوے کی 2013میں یہ پہلی ٹیسٹ فتح تھی۔آج کے چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق اس وقت پاکستان کے کپتان تھے۔
دو مختلف ممالک کی جانب سے ٹیسٹ سنچریز،1000سے زائد رنز،انوکھا کارنامہ
14ستمبر 1966پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،لیفٹ ہینڈ اوپننگ بلے باز عامر سہیل کی پیدائش کا دن بھی ہے،انہوں نے ورلڈ کپ 1992میں اچھی اننگز کھیلیں اور اسی سال انگلینڈ میں اپنے کیریئر کے تیسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری جڑ کر ایک کامیاب کرکٹر کی بنیاد رکھی۔
عامر سہیل پاکستان کرکٹ کے ممتاز ترین اوپنرز میں سے ایک ہیں،اپنی جارحیت اور آل رائونڈ پرفارمنس کی وجہ سے ان کا الگ سے ایک مقام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں