غیر معمولی حالات میں پاکستانی کرکٹرز کا بڑا فوٹو سیشن

عمران عثمانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل کی شام گروپ سیشن بھی ہوگیا ہے،تمام کھلاڑیوں کا الگ گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ بھی ۔پاکستان کے تمام کھلاڑی اولڈٹریفورڈمیں پرجوش دکھائی دے رہے تھے۔
مانچسٹر ٹیسٹ کا بدھ سے آغاز ہورہا ہے،پاکستان کےپیسر وہاب ریاض نےتصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ عام حالات کی منظر کشی نہیں ہے بلکہ بائیو سیکیور ببل کے ٹائٹ حالات کا سیشن ہے لیکن پھر بھی ایک بڑے گروپ کے ساتھ یہ سیشن اچھا لگا ہے۔
پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے لیکن 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کی یہ تصویر واضح اشارہ کرہی ہے کہ انگلینڈ کے ساتھ اس بار بڑا ہی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں