فلمی اسٹائل میں گیند کی تلاش،آ سٹریلوی فیلڈر کا گاڑی پر جمپ

عمران عثمانی

انگلینڈ آسٹریلیا کے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلش بیٹسمین سام بلنگز کے چھکے نے آسٹریلیا کے کھلاڑی کی گرائونڈ سے باہر دوڑیں لگوادیں
اور دوڑیں بھی ایسی کہ پارکنگ میں موجود گاڑیوں پر فیلڈر بھاگتے دکھائی دیئے.
جائے رچرڈسن نے میرا تھن ریس یا فلمی اسٹائل کے انداز میں گیند کا پیچھا کیا.انکی رفتار اور جمپ دیکھنے لائق تھے.
انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے 6 وکٹ پر 221 رنز بنائے تھے. بیٹسمین 112 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ 9 اوور ز کا کھیل باقی تھا.
اولڈ ٹریفورڈ میں دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا جارہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں