Qaid e Azam Trophy

قائداعظم ٹرافی ،سیکنڈ الیون، پہلا راؤنڈ پہلا دن،کیا ہوتا رہا

کراچی(پی سی بی پ ر )

اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں جاری تین روزہ میچ کا پہلا روز خیبرپختونخوا کے نام رہا، جہاں محمد سرور آفریدی اور مہران ابراہیم کی سنچریوں کی بدولت خیبرپختونخوا نے اپنی پہلی اننگز میں مقررہ 83 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔ محمد سرور آفریدی 114 گیندوں پر 9 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 119 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان مہران ابراہیم نے 114 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 155 رنز کی شراکت قائم کی۔ جواب میں بلوچستان کی 2 وکٹیں محض 13 رنز پرگر چکی ہیں۔ شہزاد ترین 7 اور علی وقاص 4 کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے دن کا آغاز کریں گے۔

اُدھر ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں اسپنر رضا حسن کی شاندار باؤلنگ کی بدولت میچ کا پہلا روز ناردرن کے نام رہا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 60 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد عمیر 77 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جواب میں ناردرن نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنالیے ہیں۔ تیمور سلطان 21 اور عمر وحید 13 کے انفرادی اسکور سے کھیل کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔

ک
ے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے پہلے روز سندھ کے اسپنر ابرار احمد کے 6 شکار کی بدولت سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 161 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نثار احمد 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ابرار احمد نے 66 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سندھ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے ہیں۔ فہد اقبال 33 اور سعد خان 25 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں