قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا، شاداب خان سمیت3 کرکٹرز کے کوروناٹیسٹ مثبت

لاہور (کرک سین رپورٹ)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہےکہ تین کرکٹرز، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کوویڈ19ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔
تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔

شاداب خان اور حسن علی کااسلام آباد میں وزارت داخلہ کا دورہ


دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کےعلاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ آج مکمل کرلیے گئے۔ اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے۔

کووڈ کرکٹرز آئوٹ؟مزید کیسز سےپاکستان کا دورہ ملتوی ،برطانوی میڈیا..بریکنگ نیوز


پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں