قومی ٹی 20کپ،سیمی فائنل کھیلنے والی خوش قسمت ٹیمیں،میچز کا شیڈول

قومی ٹی 20کپ،سیمی فائنل کی ٹیمیں،میچز کا شیڈول،عمر گل کی سائیڈ باہر

عمران عثمانی

قومی ٹی 20 کپ کے رائونڈ میچز ختم ہوئے،ملتان میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا پہلا مرحلہ 2 قسطوں میں مکمل ہوگیا،راولپنڈی میں اب اس ایونٹ کے 3 ناک آئوٹ میچز باقی بچے ہیں۔
ایونٹ میں 6 ٹیموں نے شرکت کی۔4 کو سیمی فائنل کی ٹکٹ ملی اور 2 کو گھر رخصت ہونا پڑا۔
ناردرن نے 10 میچزمیں سے 8 جیتے اور صرف 2میچز ہارے،اس نے 16پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل میں قدم رکھا۔
قو می ٹی 20 کپ کے رائونڈ میچز کےا ختتام پر عمر گل کیوں رو پڑے،بریکنگ نیوز
خیبر پختونخوا اورسندھ نے 10،10میچز میں سے 5،5 جیتے اور اتنے ہی ہارے ،دونوں کے 10 پوائنٹس بنے لیکن نیٹ رن ریٹ پر کے پی کے دوسرے اور سندھ نے تیسری پوزیشن کی ٹکٹ لے لی۔
سدرن پنجاب،سنٹرل پنجاب اوربلوچستان نے 10،10 میچزمیں سے 4،4 جیتے اور 6،6 ہارے،تینوں کے 8،8 پوائنٹس بنے لیکن سدرن پنجاب نے بہتر نیٹ رن ریٹ پر باقی 2 ٹیموں کو پچھاڑ دیا ہے۔
نیشنل ٹی 20 کپ، سدرن پنجاب کی سیمی فائنل میں ڈرامائی انٹری
دونوں سیمی فائنلز 17 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
آج ہفتہ کو پہلا سیمی فائنل دوپہر کوناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان ہوگا۔
آج ہی رات کو دوسرا سیمی فائنل کے پی کے اور سندھ کے درمیان ہوگا۔
فائنل کل 18اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں