ماضی,دھماکا,ہدایتکار,رمیزراجہ

ماضی کا دھماکا،ہدایتکار رمیزراجہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجہ نے ماضی کا ایک دھماکا کردیا ہے۔رمیزراجہ نے ماضی کے جھروکوں سے تصویر شیئر کرتےہوئے لکھاہے کہ
ماضی کا دھماکا!
ایک تصویر میں 554ٹیسٹ میچزکامشترکہ کمبی نیشن۔اور کیا ہی اسٹار کاسٹ ہے،آیئے دیکھتے ہیں اور کیا آپ ان کا نام بتاسکتے ہیں۔
ٹویٹر پر صارفین نےپھر اپنے حساب سے نام لکھے۔
تصویر میں بخوبی پہچاناجاسکتا ہے کہ عمران خان،ہارون الرشید،ظہیر عباس،عبد القادر،مدثر نذر،وسیم راجہ،جاوید میاں داد اور صادق محمد ایک ساتھ موجود ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ کی ٹویٹ کی گئی اس تصویر کونہایت پسندیدگی سے دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں